ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

راجناتھ کی پاکستان کو وارننگ، کہا اس کی ہر گولی کا کرارا جواب دیں گے

نئی دہلی۔ جموں و کشمیر میں سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی جانب سے مسلسل فائرنگ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج بارڈر سکیورٹی فورس سے کہا کہ سرحد پار سے آنے والی ہر گولی کا کرارا جواب دیا جانا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 22, 2018 01:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجناتھ کی پاکستان کو وارننگ، کہا اس کی ہر گولی کا کرارا جواب دیں گے
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

نئی دہلی۔ جموں و کشمیر میں سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی جانب سے مسلسل فائرنگ پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج بارڈر سکیورٹی فورس سے کہا کہ سرحد پار سے آنے والی ہر گولی کا کرارا جواب دیا جانا چاہئے۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں بارڈر سکیورٹی فورس کے افسران اور جوانوں کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات بنانے کی ہر کوشش کی ہے لیکن پڑوسی ملک اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور سلامتی دستہ کو اس کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دینا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا بارڈر سکیورٹی فورس کی ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ یا سرحد آڑے نہیں آ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جوابی کارروائی پر کسی سے کوئی سوال جواب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ" پاکستان کی اس پینترے بازی کی وجہ کیا ہے یہ سمجھنا مشکل ہے۔ یہ ریسرچ کا موضوع ہو سکتا ہے لیکن وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا۔ پہلے گولی تو پڑوسی پر نہیں چلنی چاہئے لیکن اگر ادھر سے چل جاتی ہے تو کیا کرنا ہے اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے"۔


قابل ذکر ہے کہ پاکستانی رینجرس گزشتہ کچھ دنوں سے سانبہ جموں اور ارنيا علاقوں میں سرحدی حفاظتی دستہ کی چوکیوں پر شدید فائرنگ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سرحد کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے جان و مال کا نقصان ہو رہا ہے۔

First published: May 22, 2018 01:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading