ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان پر اب ہوگا ڈبل اٹیک ! رافیل جنگی طیارہ میں لگائی جائے گی یہ خاص میزائل

ہندوستان کو اگلے سال ملنے والے چار رافیل جنگی طیارے دشمنوں کیلئے مزید خطرناک ثابت ہوں گے ۔

  • Share this:
پاکستان پر اب ہوگا ڈبل اٹیک ! رافیل جنگی طیارہ میں لگائی جائے گی یہ خاص میزائل
فائل فوٹو ۔

ہندوستان کو اگلے سال ملنے والے چار رافیل جنگی طیارے دشمنوں کیلئے مزید خطرناک ثابت ہوں گے ۔ فرانس سے ملنے والے ان رافیل جنگی طیاروں میں میٹیآر میزائلس لگائی جائیں گی ۔ ان میزائلوں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ میزائلیں 120 سے 150 کلو میٹر کی دوری تک بالکل صحیح نشانہ لگاسکتی ہیں ۔ ان میزائلوں کی مار کرنے کی بہترین صلاحیت کی وجہ سے انہیں نواسکیپ میزائل بھی کہا جاتا ہے ۔


رافیل میں جس طرح کی میٹیآر میزائلوں کا استعمال کیا جارہا ہے ، اس سے پاکستان اور چین گھبرا گئے ہیں ۔ ہندوستان کو رافیل جنگی طیارہ ملنے کے بعد ہوائی حملے میں چین اور پاکستان پر ہندوستان کی بادشاہت رہے گی ۔ بتایا جارہا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ پاکستان کے ایف 16 کو چند منٹوں میں نیست و نابود کرسکتا ہے ۔


بتایا جارہا ہے کہ فرانس سے ملنے والے رافیل میں جن میٹیآر میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے وہ پاکستان کی اے آئی ایم 120 سی سے بھی کافی بہتر ہے ۔ اے آئی ایم 120 سی کی مار کرنے کی صلاحیت 100 کلو میٹر دوری تک نشانہ لگانے کی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بالا کوٹ ائیراسٹرائیک کے بعد ہندوستانی سرحد میں پاکستان کا جو ایف 16 جیٹ داخل ہوا تھا ، اس میں بھی یہی میزائلیں لگی تھیں ۔


میٹیآر میزائلوں کو بی وی آر یعنی بیانڈ ویزوول رینج میزائل بھی کہا جاتا ہے ۔ فرانس سے ملنے والے یہ رافیل جنگی طیارے پہلے 2020 کے آخر تک آنے والے تھے ، لیکن اب یہ مئی 2020 تک ہندوستان کو سونپ دئے جائیں گے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بیانڈ ویزوول رینج ائیر ٹو ائیر میزائل پہلے سے زیادہ صحیح نشانہ لگا سکتی ہے ۔ اس کو اب تک کی سب سے جدید مزائلوں میں سے ایک بتایا جارہا ہے ۔
First published: Dec 05, 2019 06:17 PM IST