ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سرجیکل اسٹرائک سے بوکھلائی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پھر کروا سکتی ہے پارلیمنٹ پر حملہ

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی ایک بار پھر پارلیمنٹ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Oct 10, 2016 09:36 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سرجیکل اسٹرائک سے بوکھلائی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پھر کروا سکتی ہے پارلیمنٹ پر حملہ
پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی ایک بار پھر پارلیمنٹ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

نئی دہلی۔ سرجیکل اسٹرائک سے بوکھلائی پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی ایک بار پھر پارلیمنٹ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر آئی ہے کہ آئی ایس آئی نے جیش محمد کو کسی بھی حد تک جا کر حملہ کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ جیش محمد نے 2001 میں بھی پارلیمنٹ پر حملے کو انجام دیا تھا۔


جموں و کشمیر سی آئی ڈی نے بھی حکومت کو اس طرح کی اطلاع دی ہے۔ اگر جیش محمد پارلیمنٹ پر حملے میں ناکام رہا تو وہ دہلی سیکرٹریٹ، اکشر دھام مندر اور لوٹس ٹیمپل کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔ آئی ایس آئی اس معاملے میں مولانا مسعود اظہر کے جیش محمد کے علاوہ ایک اور تنظیم تنظیم-جیش الحق کی بھی مدد لے سکتی ہے۔


یہ تنظیم جیش محمد سے ہی الگ ہو کر بنی ہے جس کا سربراہ مولانا عبدالرحمن ہے۔ واضح رہے کہ 2001 میں بھی جیش محمد نے افضل گرو کی مدد سے پارلیمنٹ پر حملہ کروایا تھا۔ پارلیمنٹ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے تھے اور سرحد پر جنگ جیسے حالات بن گئے تھے۔

First published: Oct 10, 2016 09:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading