امریکہ کے نجی دورے پر گئے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایئر پورٹ پر سکیورٹی جانچ سے ہوکر گزرنا پڑا۔امریکہ کے ساتھ خراب ہوتے رشتے کے درمیان سامنے آئے اس واقعے کو پاکستانی میڈیا نے بڑی توہین قرار دی ہے۔عباسی کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر چرچہ کا موضوع بنا ہوا ہے۔کئی لوگ سخت مذمت کا اظہار کر رہے ہیں۔
پاکستان سماچار چینلوں پر اس واقعے کا ویڈیو دکھایا گیا ہے۔جس میں پاکستانی پی ایم عباس ی جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر عام لوگوں کی طرح کپڑے اتارکر چیکنگ کرواتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں پی ایم عباسی اپنی ٹی شرٹ ٹک کرتے اور بیلٹ کگاتے نظر آ رہے ہیں۔اس کے بعد انہیں بیگ اور کوٹ لیکر سکیورٹی چیک سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔
https://youtu.be/UOmkNmhXawM
بتایاجا رہا ہیکہ عباسی گزشتہ ہفتے اپنی بیماربہن کو دیکھنے کیلئے وہاں گئے تھے۔جہاں ایئر پورٹ پر ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔وہیں پاکستانی سماچار چینلوں نے اس معاملے پر ناراضگی کا زظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم بھلے ہی نجی دورے پر تھے لیکن ان کے پاس ڈپلومیٹک پاسپورٹ تھا۔وہیں ایک ایشکر نے کہا "وہ 22کروڑ ملک واصیوں کے نمائندگی کرتے ہیں اور امریکہ کو ان کا احترام کرنا چاہئے"ََ۔
پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ ہوا یہ واقعہ ایسی وقت ہوا جب ٹرمپ انتظامیہ پاکستان پر کئی پابندیاں لگانے پر غوروخوض کر رہی ہے،۔امریکہ کا پہلے ہی پاکستان کو دی جان والی سکیورٹی مدد روک چکی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی 7کمپنیوں پر غیر قانونی طور پر جوہری تجارت میں شمولیت کا الزام لگاتے ہوئے اسے بند کر دیا۔وہیں اب خبر یہ بھی ہیکہ ٹرمپ انتظامیہ پر ویزا پابندی لگانے کی سوچ رہا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔