ضرورت پڑی تو کشمیر میں پھر چلے گی پیلٹ گن، مرکزی کمیٹی نے کی سفارش
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیلیٹ گن کے استعمال کو مکمل طور پر بند نہ کیا جائے بلکہ انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی اس کا استعمال کیا جائے
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیلیٹ گن کے استعمال کو مکمل طور پر بند نہ کیا جائے بلکہ انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی اس کا استعمال کیا جائے
نئی دہلی : کشمیر میں پیلیٹ گن کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی پر ابھی مرکزی حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ پیلیٹ گن کے استعمال پر مرکز نے ایک ایکسپرٹ کمیٹی بنائی تھی ، جس نے آج اپنی رپورٹ داخلہ سکریٹری کو سونپ دی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پیلیٹ گن کے استعمال کو مکمل طور پر بند نہ کیا جائے بلکہ انتہائی ضروری ہونے کی صورت میں ہی اس کا استعمال کیا جائے۔ اس کے متبادل کے طور پر پاوا شیلس (مرچ کے گولے ) کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم وزارت داخلہ اس پر حتمی فیصلہ کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں جاری تشدد کے دوران بڑے پیمانے پر لوگوں کے زخمی ہونے کا سبب بنی پیلیٹ گن تنازع کی زد میں ہے۔ اب پیلیٹ گن کی جگہ مرچ سے بھری پاوا شیلس کو متبادل کے طور پر اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا کہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے تشکیل دی گئی ایکسپرٹ کمیٹی نے ٹیسٹ کے بعد اس کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔