ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر نے نرس کا کیا جنسی استحصال تو دیگر نرسوں نے سکھایا ایسے سبق ، ویڈیو وائرل

ہریانہ کے پنچکولہ (Panchkula) میں ایک ڈاکٹر اور خاتون نرسوں کے درمیان مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

  • Share this:
کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر نے نرس کا کیا جنسی استحصال تو دیگر نرسوں نے سکھایا ایسے سبق ، ویڈیو وائرل
کورونا وارڈ میں تعینات ڈاکٹر نے نرس کا کیا جنسی استحصال تو دیگر نرسوں نے سکھایا ایسے سبق ، ویڈیو وائرل

ہریانہ کے پنچکولہ  (Panchkula) میں ایک ڈاکٹر اور خاتون نرسوں کے درمیان مار پیٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ ایک خاتون نرس نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے گیارہ اور بارہ جولائی کی درمیانی شب میں اس کا جنسی استحصال کیا ۔ مار پیٹ کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکٹر خود پر لگے الزامات کے سلسلہ میں بنائی گئی جانچ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر واپس لوٹ رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس آئیسولیشن وارڈ میں تعینات نرس کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نے دو دن پہلے نشہ کی حالت میں کا جنسی استحصال کیا تھا ۔


افسران کے مطابق نرس نے اسپتال کے افسران سے شکایت کی ، جس کی بنیاد پر داخلی جانچ شروع کی گئی ، جو ابھی چل رہی ہے ۔ ڈاکٹر کی پٹائی کرتی نرسوں کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے ۔ ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ نرس نعرے بازی کرتی ہوئی ڈاکٹر کے کمرہ میں داخل ہوتی ہیں اور مکوں کی برسات کردیتی ہیں ۔


اس کے بعد پولیس اہلکار آتے ہیں اور نرسوں کا غصہ ٹھنڈہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ پولیس نے کہا کہ ہمیں جانکاری ملی کہ نرسیں نعرے لگا رہی ہیں اور ایک ڈاکٹر کی پٹائی کررہی ہیں ۔ اسپتال کے افسران نے ہمیں بتایا کہ انہوں نے جانچ شروع کردی ہے ۔ ایک نرس نے ڈاکٹر کے خلاف جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے اور ہم نے اس کی شکایت کی بنیاد پر معاملہ درج کرلیا ہے ۔


پنچکولہ چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر جسجیت کور نے بتایا کہ جنسی استحصال کے معاملہ پر تشکیل دی گئی اسپتال کی داخلی کمیٹی معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق اسی اسپتال کے ڈاکٹروں نے کہا کہ ملزم کا فرار ہونا مشتبہ لگا ۔

کووڈ وارڈ میں ڈیوٹی کرچکے ایک ڈاکٹر کے مطابق عام ضابطہ یہ ہے کہ ایک ڈاکٹر رات نوبجے راونڈ کیلئے جاتا ہے اور پھر ڈاکٹروں کے ڈیوٹی روم میں نیچے چلا جاتا ہے ۔ وہ صرف اسی وقت اوپر جاتا ہے ، جب ایسا معاملہ ہو جس پر دھیان دینے کی ضرورت ہو یا ایمرجنسی ہو ۔ نہیں تو ڈاکٹر پھر مارننگ راونڈ کیلئے آتا ہے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیا ہوا کہ اس کو واپس آنا پڑا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 15, 2020 08:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading