ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلامرحلہ اختتام پذیر ، 5 مارچ سے شروع ہوگا دوسرا مرحلہ

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلا س کا پہلا مختصر مرحلہ آج پورا ہوگیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 09, 2018 08:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلامرحلہ اختتام پذیر ، 5 مارچ سے شروع ہوگا دوسرا مرحلہ
پارلیمنٹ کے بجٹ اجلا س کا پہلا مختصر مرحلہ آج پورا ہوگیا۔ فائل فوٹو

نئی دہلی : پارلیمنٹ کے بجٹ اجلا س کا پہلا مختصر مرحلہ آج پورا ہوگیا اور دونوں ایوانوں کی کارروائی پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے عام بجٹ پر بحث کا جواب دینے کے بعد ایوان کی کارروائی پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔ لوک سبھا کی کارروائی پہلے ہی پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی تھی۔

صدر کے خطاب کے ساتھ 29 جنوری کو شروع ہوئے بجٹ اجلاس کے پہلے مرحلہ میں دونوں ایوان میں شکریہ کی تحریک پر کافی بحث ہوئی اور وزیراعظم نریندر مودی نے دونوں ایوانوں میں اس کا جواب دیا۔ ان کے جواب کے بعد شکریہ کی تحریک کی قرارداد منظور کی گئی۔ ساتھ ہی عام بجٹ پر بھی دونوں ایوانوں میں تفصیلی بحث ہوئی جس کا وزیر خزانہ جیٹلی نے جواب دیا۔اس اجلاس کے دوران راجیہ سبھا کی 8اور لوک سبھا کی چھ نشستیں ہوئیں۔ دو موجودہ رکن پارلیمان کے انتقال کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دو دن آنجہانی اراکین کو خراج عقیدت دینے کے بعد ملتوی کردی گئی۔

اس مرحلہ کے دوران بجٹ میں آندھراپردیش کے لئے خصوصی پیکج کا اعلا ن نہیں ہونے سے ناراض ریاست کے اراکین نے دونوں ایوانوں میں خاصا ہنگامہ کیا جس سے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں رخنہ پڑا۔ راجیہ سبھا میں پانچ دن تک وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور دس گھنٹے کا وقت ضائع ہوا۔ بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ پانچ مارچ سے چھ اپریل تک ہوگا۔

First published: Feb 09, 2018 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading