ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ اجلاس : اپوزیشن کا سخت رخ برقرار، چوتھے دن بھی نہیں چل سکی راجیہ سبھا کی کارروائی

اپوزیشن پارٹیوں کے شدید ہنگامہ کے سبب آج لگاتار چوتھے دن بھی راجیہ سبھا میں کوئی کام نہیں ہوسکا اور ایک بار کے التواء کے بعد کاروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 08, 2018 06:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پارلیمنٹ اجلاس : اپوزیشن کا سخت رخ برقرار، چوتھے دن بھی نہیں چل سکی راجیہ سبھا کی کارروائی
اب کیا ہوگا - سی پی ڈبلیو ڈی نے میسرز ایچ سی پی ڈیزائن ، پلاننگ اینڈ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کو کنسلٹینسی کا کانٹریکٹ دیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس ، کامن سنٹرل سیکرٹریٹ اور سنٹرل وسٹا کی ترقی اور دوبارہ ترقی کو مکمل کرنے کا وقت مقرر کیا گیا ہے جبکہ سنٹرل وسٹا منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی کو دی گئی آخری تاریخ نومبر 2021 ہے۔ مارچ 2022 تک پارلیمنٹ ہاؤس اور مارچ 2024 تک عام سینٹرل سیکرٹریٹ کام پورا ہونا ہے۔

نئی دہلی : اپوزیشن پارٹیوں کے شدید ہنگامہ کے سبب آج لگاتار چوتھے دن بھی راجیہ سبھا میں کوئی کام نہیں ہوسکا اور ایک بار کے التواء کے بعد کاروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ آج عالمی یوم خواتین کی وجہ سے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران خواتین کے مسائل پر ایک گھنٹہ کے لئے ضروری بحث تو ہوئی لیکن اس کے بعد نہ تو وقفہ سوالات ہوسکا اور نہ ہی لنچ کے بعد کوئی کام ہوسکا۔

دو بجے جب ایوان کی کاروائی شروع ہوئی تو ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین کے آتے ہی اپوزیشن پارٹیاں ان کی نشست کے پاس آگئے۔ اس دوران مسٹر کورین نے 2017۔18 کی اضافی امداد کے مطالبے پیش کرنے کی ہدایت دی لیکن جیسے ہی ایوان کی میز پر یہ مطالبے رکھے گئے اپوزیشن پارٹیوں نے ہنگامہ آرائی شروع کردی اور ایک منٹ کے اندر ہی مسٹر کورین ایوان کی کاروائی کل تک ملتوی کرنے کا اعلان کرکے چلے گئے۔

اس سے پہلے صبح میں بھی اپوزیشن پارٹیوں کے سخت رخ کو دیکھتے ہوئے راجیہ سبھا کی کاروائی دو بجے تک ملتوی کردی گئی تھی۔ اس طرح ایوان میں مسلسل چوتھے دن وقفہ سوالات نہیں ہوسکا اور ارکان کو سوالات پوچھنے کا موقع نہیں مل سکا۔ بینکوں میں گھپلے، آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے اور کاویری بورڈ کی تشکیل جیسے مطالبات کو لیکر اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ قومی جمہوری اتحاد کی حلیف پارٹی تیلگو دیشم کے اراکین بھی پچھلے تین دن سے ایوان میں ہنگامہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی نہیں ہوپارہی ہے۔

First published: Mar 08, 2018 06:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading