ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے، عام بجٹ یکم فروری کو، الگ سے ریل بجٹ کی روایت ہوگی ختم

نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے اور یکم فروری کو سال 2017-18 کا عام بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 03, 2017 02:24 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے، عام بجٹ یکم فروری کو، الگ سے ریل بجٹ کی روایت ہوگی ختم
نئی دہلی۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے اور یکم فروری کو سال 2017-18 کا عام بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔

نئی دہلی۔  پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے اور یکم فروری کو سال 2017-18 کا عام بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔ آج صبح یہاں ہوئی کابینہ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے مطابق بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 31 جنوری سے نو فروری تک ہوگا ۔ 31 جنوری کو صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جبکہ یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جائے گا۔ نو فروری کو بجٹ اجلاس کا درمیانی وقفہ ہوگا ۔ اس بار ریل بجٹ الگ سے پیش نہیں کیا جائے گا۔ حکومت نے اس سال سے بجٹ اجلاس پہلے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


حکومت کا خیال ہے کہ اس سے اگلے مالی سال کے لیے مختلف پروگراموں اور منصوبوں کے لئے فنڈ وقت پر جاری کئے جاسکیں گے اور ترقیاتی کام تیزی سے ہو سکیں گے۔ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں اپوزیشن ہنگامہ کر سکتا ہے۔ اس اندیشے کو لے کر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آف کیمرہ  کہا کہ آنے والے پارلیمنٹ سیشن کے لیے اپوزیشن کے نہ چلنے دینے کی کوشش کی کوئی وجہ  انہیں نظر نہیں آتی۔

First published: Jan 03, 2017 02:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading