نئی دہلی۔ نوٹ بندی کی وجہ سے خودکشی کرنے والوں اور قطار میں کھڑے لوگوں کی اموات پر راجیہ سبھا میں انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا اور وقفہ صفر چلنے نہیں دیا۔ ہنگامے کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر کانپور کے پاس پٹنہ- اندور ایکسپریس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو ایوان میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ارکان نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی ۔
اس کے بعد مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے سیتارام یچوری نے نوٹ بندي کے بعد مرنے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ڈپٹی اسپیکر پی جے کورین نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس کا فیصلہ چیئرمین کریں گے اور ایوان کے جذبہ کی بنیاد پر خود ہی خراج عقیدت پیش نہیں کیا جاتا ہے۔
کانگریس کی قیادت میں بہوجن سماج پارٹی، ترنمول کانگریس اور بائیں بازو کے ا رکان چیئرمین کی کرسی کے پاس آکر نعرے بازی کرنے لگے اور مودی شرم کرو مودی شرم کرو کے نعرے لگانے لگے، ایوان میں صورت حال کو خراب ہوتا دیکھ کر جناب کورین نے پہلے 12.30 بجے تک کے لئے ایوان کی كارروائی ملتوی کر دی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔