ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج پہلا دن، وزیر اعظم مودی نے کہا سب کا موڈ اچھا ہے

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کو ایک نئی رفتار دینے کے لئے پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران اہم فیصلے لئے جائیں تاکہ ملک کی ترقی تیزی سے ہوسکے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 18, 2016 12:42 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج پہلا دن، وزیر اعظم مودی نے کہا سب کا موڈ اچھا ہے
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کو ایک نئی رفتار دینے کے لئے پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران اہم فیصلے لئے جائیں تاکہ ملک کی ترقی تیزی سے ہوسکے۔

نئی دہلی۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کو ایک نئی رفتار دینے کے لئے پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران اہم فیصلے لئے جائیں تاکہ ملک کی ترقی تیزی سے ہوسکے۔ مسٹر مودی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے اجلاس سے قبل یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ پارلیمنٹ کے رواں اجلاس کے دوران اعلی معیاری بحث و مباحثہ ہو تاکہ اہم فیصلے لئے جاسکیں اور ملک تیزی سے آگے بڑھ سکے۔ اس کے لئے ہم سب کو کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنا چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے حزب اقتدار اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ الگ الگ اور اجتماعی طور پر بھی بات چیت ہورہی ہے اور اس سے یہ یہی جذبہ ظاہر ہورہا ہے کہ ہر کوئی اچھے سے اچھا فیصلہ کرنے کے موڈ میں ہے۔


وزیر اعظم نے کہا کہ پندرہ اگست کو ملک کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ ایک اہم پڑاو ہے اور پارلیمنٹ کا یہ اجلاس پندرہ اگست سے پہلے ہورہا ہے۔ انہوں نے آزادی کے لئے اپنی زندگی قربان کرنے والی عظیم شخصیات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ستر سال کے سفر کو ایک نئی بلندی پر لے جانے میں کامیاب رہے گا۔

First published: Jul 18, 2016 12:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading