உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس اراکین کا راجیہ سبھا میں ہنگامہ، ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی

    نئی دہلی۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے کانگریس کے ذریعہ ایک اعلی رہنما کا نام لئے جانے پر کانگریس اراکین نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کر دی گئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی کے کانگریس کے  ایک اعلی رہنما کا نام لئے جانے پر کانگریس اراکین نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کر دی گئی۔ ایوان کی کارروائی شروع ہونے اور ضروری دستاویزات ایوان ٹیبل پر رکھے جانے کے بعد مسٹر سوامی نے جیسے ہی اپنے نوٹس پر بولنا شروع کیا اور کانگریس کے ایک اعلی رہنما کا نام لیا ویسے ہی کانگریس کے رکن اپنی نشستوں سے اٹھ کر ایوان کے وسط میں آ گئے اور زبردست شوروغل کرنے لگے۔ ان میں سے چند رکن حکمراں پارٹی کے اراکین کی نشست کے سامنے آکر زور زور سے بولنے لگے جس کی وجہ سے ہنگامہ بڑھ گیا۔ اس کے بعد ڈپٹی چیئرمین پی جے کورئین نے ایوان کی کارروائی 1125 بجے دس منٹ کے لئے ملتوی کر دی۔

      کارروائی ملتوی کئے جانے کے بعد بھی تھوڑی دیر تک دونوں فریقوں کے رکن ایوان میں موجود رہے۔ بعد میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی نے کانگریس کے اراکین سے بات چیت کی اور انہیں اپنی نشستوں پر بھیجا۔ دوسری بار جب کارروائی شروع ہوئی تو مسٹر کورئین نے مسٹر سوامی سے کہا کہ آج آپ کا پہلا دن ہے اس لئے میں آپ کو کوئی مشورہ نہیں دے رہا ہوں، لیکن کوئی شخص جو اس ایوان کا رکن نہیں ہے وہ اپنا موقف یہاں نہیں رکھ سکتا ہے اور اس کے نام کا آپ ذکر نہیں کر سکتے ہیں۔

      اس کے بعد کانگریس کے رکن ایوان کے وسط میں آ گئے اور "سی آئی اے ایجنٹ ہائے ہائے" کے نعرے لگانے لگے۔ اس کے بعد ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

      First published: