ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کورونا انفیکشن کی زد میں کئی ارکان پارلیمنٹ، کم کیا جا سکتا ہے مانسون اجلاس: رپورٹ

پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی میں شامل دو افسران میں سے ایک آفیسر نے کہا ' اجلاس شروع ہونے کے بعد سے مثبت معاملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس لئے حکومت اجلاس کی مدت کم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے'۔

  • Share this:
کورونا انفیکشن کی زد میں کئی ارکان پارلیمنٹ، کم کیا جا سکتا ہے مانسون اجلاس: رپورٹ
پارلیمنٹ: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus In India) بحران کے درمیان شروع ہوا پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس (Monsoon Session ) اپنے طئے وقت سے پہلے ختم ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کے دو سینئر حکام نے جانکاری دی کہ 30 ارکان پارلیمنٹ کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد یہ فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ بتا دیں کہ ملک میں فی الحال 53 لاکھ سے زیادہ کورونا کے معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 14 ستمبر کو چھ مہینے میں پہلی بار شروع ہوا اور یکم اکتوبر تک کام کرنا تھا، لیکن دونوں حکام نے کہا کہ پارلیمنٹ کے کام کرنے کی مدت ایک ہفتے تک کم ہو سکتی ہے۔


پارلیمنٹ اجلاس کی کارروائی میں شامل دو افسران میں سے ایک آفیسر نے کہا ' اجلاس شروع ہونے کے بعد سے مثبت معاملوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ اس لئے حکومت اجلاس کی مدت کم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے'۔


حکومت نے ہفتہ کے روز سے اجلاس کو کور کرنے کے لئے پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے صحافیوں کے لئے ڈیلی اینٹیجن ٹیسٹ بھی لازمی کر دیا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹریوں نے ایوان کے کام کاج کی مدت کم ہونے سے متعلق سوالوں کا فی الحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ جو ارکان پارلیمنٹ کورونا متاثر ہوئے ہیں ان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کابینہ میں وزیر نتن گڈکری شامل ہیں۔


وہیں، راجیہ سبھا کے چئیرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو کہا کہ امتحان ہال میں پرچیوں کے لین دین کی اجازت نہیں ہے لیکن کووڈ-19 حفاظتی تدابیر کے پیش نظر ایوان بالا میں ارکان ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لئے ایسا کر سکتے ہیں۔

نائیڈو نے ایوان بالا میں ارکان کو صلاح دی کہ وہ میٹنگ شروع ہونے کے بعد کسی بھی وضاحت کے لئے ایوان میں بیٹھے افسران کے پاس نہیں آئیں، ساتھ ہی وہ ایک دوسرے ارکان کی سیٹ پر بھی نہیں جائیں۔ اگر کوئی معاملہ ضروری ہو تو اپنی سلپ (پرچی) بھیج سکتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 19, 2020 02:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading