உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب راج ناتھ کو درمیان میں ٹوک کر ملائم نے کہا ، دادری میں آپ کے ہی 3 لوگوں نے پھیلایاعدم برداشت کا ماحول

    نئی دہلی : عدم برداشت پر لوک سبھا میں منگل کو بحث کے دوران جب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بیان دے رہے تھے، تو انہیں درمیان میں ہی سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کا ماحول آپ ہی کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : عدم برداشت پر لوک سبھا میں منگل کو بحث کے دوران جب وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بیان دے رہے تھے، تو انہیں درمیان میں ہی سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کا ماحول آپ ہی کے لوگ پھیلا رہے ہیں۔

      ملائم سنگھ یادو نے راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ بدايوں کے واقعہ کو دیکھئے۔ آپ کی پارٹی نے الزام لگایا، جس کے بعد پانچ افراد کو جیل بھیجا گیا۔ سی بی آئی تو آپ کی ہی تھی۔ اس پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کہے تو وہ دادری سانحہ کی بھی سی بی آئی جانچ کرانے کو تیار ہیں۔

      ملائم سنگھ نے مزید کہا کہ آپ کے ہی تین لوگوں نے دادری سانحہ کے بعد عدم برداشت کا ماحول بنایا ۔ انہوں نے راج ناتھ سے کہا کہ میں ان کا یہاں نام نہیں لینا چاہتا۔ آپ باہر اکیلے میں ملیں گے ، تو ان کا نام بتاؤں گا۔ ملائم سنگھ نے کہا کہ آپ کی پارٹی سب سے زیادہ عدم برداشت کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ حکومت کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

      First published: