ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گریٹر نوئیڈا میں نہیں بنے گا پتنجلی کا میگا فوڈ پارک ، بال کرشن نے یوپی حکومت پر لگایا الزام

یوگ گرو بابارام دیو کی کمپنی پتنجلی نے گریٹر نوئیڈا میں مجوزہ 1500 کروڑ روپے کے میگا فوڈ پارک کو اترپردیش سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

  • Share this:
گریٹر نوئیڈا میں نہیں بنے گا پتنجلی کا میگا فوڈ پارک ، بال کرشن نے یوپی حکومت پر لگایا الزام
پتنجلی کے ایم ڈی اچاریہ بال کرشن ۔ فائل فوٹو

یوگ گرو بابارام دیو کی کمپنی پتنجلی نے گریٹر نوئیڈا میں مجوزہ 1500 کروڑ روپے کے میگا فوڈ پارک کو اترپردیش سے باہر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پتنجلی کے ایم ڈی اچاریہ بال کرشن نے منگل کو ٹویٹر پر یہ اطلاع دیتے ہوئے اترپردیش کی یوگی حکومت پر کئی الزامات بھی عائد کئے۔

بال کرشن نے ٹویٹ کیا کہ میگا فوڈ پارک کی منظوری مرکزی حکومت نے دی تھی ، لیکن منگل کو انہیں اس پروجیکٹ کو مسترد کئے جانے کے اطلاع ملی ۔ انہوں نے آگے لکھا کہ ریاست کے کسانوں کی زندگی میں بہتری لانے کا خواب ریاستی حکومت کی وجہ سے ادھورا رہ گیا۔

اس کے بعد انہوں نے مزید لکھا کہ پتنجلی نے میگا فوڈ پارک پروجیکٹ کو دوسری جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پتنجلی کے اس فیصلہ کو یوگی سرکار کیلئے ایک بڑے جھٹکے کے طور پر دیکھا جارہا ہے ، کیونکہ فوڈ پارک بننے سے یوپی میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کی امید تھی۔


First published: Jun 06, 2018 07:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading