ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹھان کوٹ حملہ: پنجاب پولیس کی زبردست چوک، بھیجا گیا تھا الرٹ

نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلسل یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کس چوک سے دہشت گرد ائیر بیس میں گھسنے میں کامیاب ہوئے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 05, 2016 10:29 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پٹھان کوٹ حملہ: پنجاب پولیس کی زبردست چوک، بھیجا گیا تھا الرٹ
نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلسل یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کس چوک سے دہشت گرد ائیر بیس میں گھسنے میں کامیاب ہوئے۔

نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلسل یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آخر کس چوک سے دہشت گرد ائیر بیس میں گھسنے میں کامیاب ہوئے۔ خفیہ محکمہ نے پٹھان کوٹ میں دہشت گردانہ حملے کے کچھ دن پہلے ہی پنجاب پولیس کو الرٹ بھیجا تھا۔ وزارت داخلہ سے جاری اس الرٹ میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد نئے سال کے موقع پر حملہ کر سکتے ہیں۔


پنجاب پولیس کے اے ڈی جی نے وزارت داخلہ کے اس الرٹ پر پہلے ہی ڈی جی پی کو خط لکھ کر الرٹ کر دیا تھا کہ نئے سال کے موقع پر دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں۔ خط میں اس بات کا بھی الرٹ کیا گیا تھا کہ 15 دہشت گردوں نے دراندازی کی ہے۔ ان کے نشانے پر قومی سطح کے لیڈر، سرکاری ادارے، پارلیمنٹ، آرمی ہیڈ كوارٹر ہیں۔ ایسے میں بس اور ریلوے اسٹیشنوں پر خاصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ الرٹ ملنے کے بعد بھی پنجاب پولیس اس دہشت گردانہ حملے کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ دہشت گرد نہ صرف پٹھان کوٹ بلکہ ائیر بیس کے اندر تک پہنچ گئے۔


وہیں دوسری طرف پنجاب کے پٹھان کوٹ میں مسلسل چوتھے دن بھی سکیورٹی کا آپریشن جاری ہے۔ منگل کی صبح سے ہی فوج، این ایس جی اور ایئر فورس کے جوان پٹھان کوٹ ائیر بیس کے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے ہیلی کاپٹر سے بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ تاہم صبح سے اب تک وہاں سے فائرنگ کی کوئی آواز نہیں سنائی دی ہے۔

First published: Jan 05, 2016 10:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading