உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس نے وزیراعظم مودی سے پوچھے 5 سوالات، مودی کے لاہور دورے پر بھی اٹھائے سوال

    نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے چار دن بعد کانگریس نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور دورے پر سوال اٹھائے ہیں۔

    نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے چار دن بعد کانگریس نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور دورے پر سوال اٹھائے ہیں۔

    نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے چار دن بعد کانگریس نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور دورے پر سوال اٹھائے ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ پنجاب کے پٹھان کوٹ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے چار دن بعد کانگریس نے اس پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور دورے پر سوال اٹھائے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردانہ واقعہ نہیں بلکہ پورے ملک پر حملہ ہے۔ حملے میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہید ہوئے جوانوں کو سلام کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وہ اس وقت ملک کے ساتھ ہے۔

      شرما نے پریس کانفرنس کر مودی پر حملہ بولتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ انہیں کون سی ایسی یقین دہانی ملی تھی کہ جس کے بھروسے وہ اچانک لاہور گئے؟ گزشتہ سال اگست میں این ایس اے کی سطح کی بات چیت منسوخ کی گئی، پھر بینکاک میں ملے، ان سب کے لئے کیا ان کی منظوری تھی؟ آنند شرما نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ چیلنج کا ایسا وقت ہے، جب ملک کے مفاد کو دیکھ کر دہشت گردانہ حملے کی مخالفت میں ایک سر میں آواز اٹھانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کو ہندوستان کی سالمیت کے لئے چیلنج کے طور پر دیکھتے ہیں اور یہ ہندستان کے خلاف سازش کا حصہ ہے۔

      شرما نے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ ہونے سے ٹھیک پہلے افغانستان میں مزار شریف میں واقع ہندوستانی قونصل خانے پر بھی حملہ ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک اسی طرح ہے جیسے کابل میں اور پھر ممبئی پر حملہ ہوا تھا۔ کانگریس نے کہا کہ ہمارے کچھ سوالات ہیں، مودی سے درخواست ہے کہ وہ ملک کو اس کا جواب دیں۔

      اگست ماہ میں این ایس اے کی بات چیت منسوخ ہونے کے بعد بینکاک میں ملاقات کا نتیجہ کیا ہوا؟

      کون سی ایسی یقین دہانی ملی تھی جس کے بعد مودی اچانک لاہور گئے؟

      حکومت اپنی خارجہ پالیسی واضح کرے، آخر وہ کیا چاہتی ہے؟

      وزیر اعظم جب لاہور پہنچے تو وہاں پاک این ایس اے جنجوعہ موجود نہیں تھے، کیا یہ کوئی اشارہ نہیں تھا؟

      ملک کو کوئی معلومات نہیں ہے کہ وزیر اعظم نے لاہور میں کیا حاصل کیا، کیوں گئے تھے؟
      First published: