உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سنندا پشکر معاملہ: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کو دی پیشگی ضمانت

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    دلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے پر پیشگی ضمانت دی ہے۔

    • Share this:
      کانگریس رہنما ششی تھرور کو پیشگی ضمانت دے دی گئی ہے۔ دلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ششی تھرور کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے پر پیشگی ضمانت دی ہے۔ 3 جولائی کو تھرورنے بیوی سنندا ​​پشکر کی موت معاملہ میں پیشگی ضمانت کے لئے پٹیالہ ہاوس کورٹ میں درخواست دی تھی۔

      اس معاملہ میں تھرور کو پہلے ہی بطور ملزم سمن کیا جا چکا ہے۔ تھرور نے وکیل وکاس پاہوا کے توسط سے دائر عرضی میں کہا تھا کہ گرفتاری کے بغیر ہی چارج شیٹ داخل کر دی گئی ہے اور ایس آئی ٹی نے واضح طور پر کہا ہے کہ جانچ پوری ہو گئی ہے اور حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہے۔

      سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ مسٹر تھرور پر سنندا پشکر قتل معاملہ میں دفعہ 306 اور 498 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔
      First published: