ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سگنیچر برج تنازعہ: پٹیالہ ہاوس کورٹ سے ملی امانت اللہ خان کو پیشگی ضمانت

دہلی میں سگنیچربرج کے افتتاح کے دوران ہوئے ہنگامے کے بعد درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا نام بھی شامل ہے۔

  • Share this:
سگنیچر برج تنازعہ: پٹیالہ ہاوس کورٹ سے ملی امانت اللہ خان کو پیشگی ضمانت
عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کو پٹیالہ ہاوس کورٹ سے پیشگی ضمانت مل گئی۔

سگنیچربرج کے افتتاحی تقریب کے روز بی جے پی کے ریاستی صدراورممبرپارلیمنٹ منوج تیواری کو دھکا دینے کے معاملے میں پٹیالہ ہاوس کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی امانت اللہ خان کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔


دہلی میں سگنیچربرج کے افتتاح کے دوران ہوئے ہنگامے کے بعد درج کرائی گئی ایف آئی آرمیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا بھی نام ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر منوج تیواری نے ایف آئی آر میں کیجریوال کو بھی ملزم بنایا ہے۔


واضح رہے کہ 4 نومبرکو سگنیچر برج کے افتتاح کے دوران منوج تیواری سگنیچر سائٹ پرمخالفت کرتے ہوئے پہنچے، جہاں دہلی پولیس اورعام آدمی پارٹی کے کارکنان نے انہیں اسٹیج پرچڑھنے سے روکا۔ اس دوران منوج تیواری اور'آپ' کارکنان کے درمیان دھکا مکی ہوئی۔ اس دوران منوج تیواری نے پولیس میں شکایت درج کرانے کی دھمکی دی تھی۔


یہ بھی پڑھیں:         سگنیچر برج کے افتتاح سے پہلے ہنگامہ ، بی جے پی لیڈر منوج تیواری کے ساتھ ہاتھا پائی

یہ بھی پڑھیں:                منوج تیواری کا الزام- آپ ایم ایل اے نے دی گولی مارنے کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں:    چیف سکریٹری مارپیٹ معاملہ: وزیراعلیٰ کیجریوال اورامانت اللہ خان سمیت 13 لوگوں کو سمن
First published: Nov 17, 2018 09:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading