ہوم » نیوز » امراوتی

ہولی پر پیام انسانیت فورم نے ہندو قیدی رہا کرا کر انسان دوستی کی قائم کی مثال

لکھنؤ۔ ہولی کے موقع پر پیام انسانیت فورم نے قومی یکجہتی اور انسان دوستی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Mar 03, 2018 06:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہولی پر پیام انسانیت فورم نے ہندو قیدی رہا کرا کر انسان دوستی کی قائم کی مثال
کل فورم نے ایسے نو قیدیوں کو لکھنؤ جیل سے رہا کرایا ہے جو اپنا جرمانہ ادا نہ کرپانے کے سبب ہولی کی خشیوں اور رنگوں سے محروم تھے۔

لکھنؤ۔ ہولی کے موقع پر پیام انسانیت فورم نے قومی یکجہتی اور انسان دوستی کی بہترین مثال قائم کی ہے۔ لکھنؤ کی جیل سے نو قیدیوں کی رہائی کرا کے نہ صرف ان کو زندگی کی سب سے بڑی خوشی فراہم کی ہے بلکہ انہیں ہولی کے رنگوں میں بھی شرابور کردیا ہے۔


ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک ہولی کی خوشیوں اور رنگوں میں شرابور ہے۔ پیام انسانیت فورم نےعملی طور پر یہ ثابت کیا ہے کہ مذہب اسلام کے صحیح پیروکار آج بھی بغیر تفریق مذہب وملت انسانی خدمت میں یقین رکھتے ہیں۔ کل فورم نے ایسے نو قیدیوں کو لکھنؤ جیل سے رہا کرایا ہے جو اپنا جرمانہ ادا نہ کرپانے کے سبب ہولی کی خشیوں اور رنگوں سے محروم تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان رہا  کئے گئے نو قیدیوں میں سے سات ہندو بھائی ہیں، جن کی آنکھیں رہائی کے بعد چھلک اٹھی ہیں۔


صرف اتنا ہی نہیں دوسرے قیدیوں کو بھی فورم کی جانب سے پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں تاکہ انہیں ہولی کی خوشیوں کا احساس ہوسکے۔ ذرا سوچئے کہ جب رہا ہوئے یہ قیدی اپنے گھر پہنچیں گے تو ان کے اہل خانہ کتنا خوش ہوں گے۔ خوشیوں کی یہ تقسیم ہی اسلام کی صحیح تعلیم ہے۔


First published: Mar 03, 2018 06:07 PM IST