உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹ بندی کے بعد یہ کمپنی ہو رہی مالا مال، روزانہ ہو رہا 120 کروڑ کا لین دین

    نوٹ بندی کے بعد لوگوں کے غیر نقدی لین دین کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے ڈیجیٹل موبائل پیمنٹ کی سروس مہیا کرانے والی کمپنی پے ٹی ایم سے روزانہ 70 لاکھ سودے ہونے لگے ہیں۔

    نوٹ بندی کے بعد لوگوں کے غیر نقدی لین دین کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے ڈیجیٹل موبائل پیمنٹ کی سروس مہیا کرانے والی کمپنی پے ٹی ایم سے روزانہ 70 لاکھ سودے ہونے لگے ہیں۔

    نوٹ بندی کے بعد لوگوں کے غیر نقدی لین دین کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے ڈیجیٹل موبائل پیمنٹ کی سروس مہیا کرانے والی کمپنی پے ٹی ایم سے روزانہ 70 لاکھ سودے ہونے لگے ہیں۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ نوٹ بندی کے بعد لوگوں کے غیر نقدی لین دین کی طرف رخ کرنے کی وجہ سے ڈیجیٹل موبائل پیمنٹ کی سروس مہیا کرانے والی کمپنی پے ٹی ایم سے روزانہ 70 لاکھ سودے ہونے لگے ہیں۔ ان کی قیمت تقریبا 120 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سودے میں آئی بھاری تیزی سے کمپنی نے اپنی پانچ ارب ڈالر مالیت کی مجموعی مصنوعات فروخت (جی ایم وی) ہدف کو طے شدہ وقت سے چار ماہ پہلے ہی حاصل کر لیا ہے۔

      جی ایم وی آن لائن شعبہ میں کام کرنے والی کمپنیوں کے کاروبار کے تخمینہ کا پیمانہ ہے۔ اس کا مطلب کسی آن لائن پلیٹ فارم سے بیچی جانے والی اشیاء کی مجموعی قیمت سے ہے۔ گزشتہ سال پےٹی ایم کا جی ایم وی تین ارب ڈالر تھا۔ پےٹی ایم میں چین کے علی بابا گروپ کی بڑی حصہ داری ہے۔ یہ کمپنی لوگوں کو موبائل والیٹ پر لین دین کے ساتھ ہی اپنے منچ پر ای کامرس کی سروس بھی مہیا کراتی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ ابھی اس کے منچ  پر روزانہ 70 لاکھ لین دین ہو رہے ہیں جن کی ویلیو تقریبا 120 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

      کمپنی کے نائب صدر سدھانشو گپتا نے کہا کہ پےٹی ایم پر ایک دن میں تقریبا 120 کروڑ روپے کی لاگت کے 70 لاکھ لین دین ہو رہے ہیں۔ اس میں ملک کے کئی حصوں میں لاکھوں کلائنٹ اور دکاندار ایسے ہیں جو پے ٹی ایم پر پہلی بار لین دین کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اب ہندوستان میں ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ روزانہ ہونے والے اوسط لین دین سے زیادہ لین دین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے بعد گزشتہ دس دنوں میں 4.5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے پے ٹی ایم کی سروس لی ہے، جس میں سے تقریبا 50 لاکھ نئے صارفین ہیں۔

      One97 Communications Ltd. Founder And Chairman Vijay Shekhar Sharma Interview

      انہوں نے کہا کہ کمپنی کے کل کاروبار میں آف لائن لین دین کی حصہ داری 65 فیصد کے اوپر پہنچ گئی ہے جبکہ چھ ماہ پہلے یہ 15 فیصد کے قریب تھی۔ ہم اپنے ساتھ وابستہ خریداروں کی تعداد بڑھانے پر بھی کام کر رہے ہیں۔ ہم اپنے نیٹ ورک میں ڈیڑھ لاکھ اضافی خریداروں کو جوڑیں گے۔ گپتا نے کہا کہ کمپنی کے منچ سے فروخت ہونے والی مصنوعات کی کل قیمت (جی ایم وی) پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
      First published: