لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج کے بعد سے ہی بڑی تبدیلیوں کے دورسے گزررہی کانگریس پارٹی کی مشکلیں کم ہوتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ دہلی پردیش کانگریس صدرشیلا دکشت اورریاستی کانگریس کے انچارج پی سی سی چاکو کے درمیان اختلافات ایک بار پھر کھل کرسامنے آگئی ہیں۔ ہوا یہ کہ صدرعہدے سے استعفیٰ کےلئے بضد راہل گاندھی کی حمایت میں پارٹی کےعہدیداران نے اجتماعی استعفیٰ دینا شروع کردیا ہے۔
اس درمیان الیکشن میں شکست کےلئے ذمہ دارمانتے ہوئے شیلا دکشت نے دہلی کی 280 بلاک کمیٹیوں کوتحلیل کردیا تھا۔ وہیں دوسرے دن ہفتہ کوپی سی چاکو نےانہیں بحال کردیا۔ پی سی چاکونے شیلا دکشت کے فیصلے پرروک لگانے کے اپنے فیصلے کا خط راہل گاندھی اورشیلا دکشت کے پاس بھی بھیج دیا ہے۔
اس معاملے میں کانگریس کےایگزیکیٹیو کارگزارصدر ہارون یوسف نے بھی شیلا دکشت کے اس فیصلے پراعتراض ظاہرکرتے ہوئے خط لکھا ہے۔ اس ضمن میں دہلی کانگریس کے بڑے لیڈروں کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ایک دن پہلے جمعہ کوہی راہل گاندھی نے شیلا دکشت اورپی سی چاکو سمیت دیگرلیڈروں سے ملاقات کرکے آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی سےمتحد ہونے کی اپیل کی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔