உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    محبوبہ نے حکومت سازی سے قبل مرکز سے اعتماد سازی کے کچھ اقدامات کا مطالبہ کیا

    جموں۔  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ساتھ حکومت بنانے سے پہلے وہ مرکز سے جموں کشمیر پرمرکوز باہمی اعتماد بحالی کے کچھ اقدامات چاہتی ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      جموں۔  پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ساتھ حکومت بنانے سے پہلے وہ مرکز سے جموں کشمیر پرمرکوز باہمی اعتماد بحالی کے کچھ اقدامات چاہتی ہیں۔ پارٹی رہنما مظفر حسین بیگ کے ساتھ گورنر این این ووہرا سے تقریبا 45 منٹ تک جاری رہی ملاقات کے بعد محترمہ مفتی نے راج بھون کے باہر نامہ نگاروں سے کہا کہ وہ نئی حکومت کو رفتار دینے کے لئے مرکز سے جموں کشمیر کے تینوں خطوں کے لئے باہمی اعتماد کی بحالی کےسلسلے میں عملی اقدامات چاہتی ہیں۔ تاہم، انہوں نے ان اقدامات کا انکشاف کرنے سے انکار کر دیا۔

      پی ڈی پی صدر نے کہا کہ ریاست کی صورت حال دیگر ریاستوں سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں کئی طرح کے دباؤ ہیں۔ ایسے میں وہ چاہتی ہیں کہ مرکز ان کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہو۔ سابق وزیر اعلی مفتی محمد سعید کی بیٹی محترمہ مفتی نے کہا کہ ان کے پاس اپنے والد کی طرح تجربہ اور دوراندیشی نہیں ہے۔ لہذا وہ چاہتی ہیں کہ ریاست کے عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے کچھ اقدامات قبل ازوقت کئے جائیں۔ محترمہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے گورنر کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔

      First published: