ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سالگرہ پر لوگوں نے پوچھا کیا گفٹ چاہئے، وزیر اعظم مودی نے مانگی یہ 6 چیزیں

مودی کی 70 ویں سالگرہ جمعرات 17 ستمبر کو تھی اور انہیں اس موقع پر بہت سارے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے اور ان کے بہت سارے خیر خواہ ان سے اس بارے میں جاننا چاہتے تھے کہ انہیں اس موقع پر ان سے کیا چاہئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 18, 2020 11:23 AM IST
  • Share this:
سالگرہ پر لوگوں نے پوچھا کیا گفٹ چاہئے، وزیر اعظم مودی نے مانگی یہ 6 چیزیں
نریندر مودی کی 70 ویں سالگرہ جمعرات 17 ستمبر کو تھی

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے وبا کو دیکھتے ہوئے ماسک پہنیں اور دو گز کا جسمانی فاصلہ رکھیں۔ مودی کی 70 ویں سالگرہ جمعرات 17 ستمبر کو تھی اور انہیں اس موقع پر بہت سارے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے اور ان کے بہت سارے خیر خواہ ان سے اس بارے میں جاننا چاہتے تھے کہ انہیں اس موقع پر ان سے کیا چاہئے تو مودی نے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے علاوہ اپنی صحت بنانے میں تعاون دینے کی اپیل کی کہ وہ اپنے ملک اور گھر کو صحت مند بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


نریندر مودی نے ٹویٹ کیا ’’بہت سے خیر خواہوں نے یہ جاننا چاہا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے موقع پر ان سے کیا توقع کرتا ہوں ، مجھے ان سے ماسک پہننے ، جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے اور دو گز کی دوری کے ضابطوں پر چلنے کی امید ہے۔ پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اپنی قوت مدافعت کو بہتر بنائیں۔ ایک ساتھ آئیں اور اپنی سرزمین کو صحت مند بنائیں۔‘‘



انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا ’’یوم پیدائش کے موقع پر ملک اور دنیا بھر میں میرے خیر خواہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ میں ہر خیر خواہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، یہ نیک خواہشات مجھے توانائی بخشتی ہیں جو مجھے اپنے پیارے شہریوں کی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے''۔


جمعرات کو وزیر اعظم کی 70 ویں سالگرہ تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اسے ’سیوا سپتاہ‘ کے طور پر منارہی ہے۔ یہ ہفتہ 14 ستمبر سے شروع ہوا تھا اور 20 ستمبر تک بی جے پی کے ذریعہ ملک بھر میں فلاحی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 18, 2020 11:23 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading