آئی فون، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ویڈیو گیمز پر خرچ تو پھر منیمل پراپرٹی ٹیکس کی مخالفت کیوں؟ گورنر منوج سنہا

بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔

بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔

جمعہ کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے آغاز کے موقع پر سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نافذ پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ٹیکس ہے اور اب بھی اس پر شور و غوغا ہورہا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Jammu, India
  • Share this:
    جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (Manoj Sinha) نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں جائیداد سے متعلق ٹیکس پر تنقید کرنے والوں کی خوب خبر لی ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ جب یہاں کے لوگ آئی فون خریدتے ہیں، انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں اور ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں تو کم سے کم پراپرٹی ٹیکس کے خلاف ہونے والی تنقید بے جا ہے، جس کے کوئی معنی نہیں ہے۔

    جمعہ کو پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) کے آغاز کے موقع پر سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نافذ پراپرٹی ٹیکس ملک میں سب سے کم ہے اور اب بھی اس پر شور و غوغا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لوگ آئی فون خریدتے ہیں، انٹرنیٹ ڈیٹا استعمال کرتے ہیں اور ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں۔ یہاں تک کہ جو لوگ ٹیکس ادا کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں وہ بھی ادا نہیں کرنا چاہتے۔

    انہوں نے کہا کہ پراپرٹی ٹیکس سے جمع ہونے والی رقم کو عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ بی جے پی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کی مخالفت کی ہے۔

    سری نگر شہر میں تجاوزات کی فہرست سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ حکومت زمین سے ٹیلر ایکٹ کو ہٹانا چاہتی ہے اور دعویٰ کیا کہ بلڈوزر بغیر کسی قانونی طریقہ کار کی پیروی کیے گھروں پر لائے جاتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ چار سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ، غلام نبی آزاد اور محبوبہ مفتی نے اس اقدام کو ’’عوام مخالف‘‘ قرار دیا ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: