ہجومی تشدد کے بڑھتے واقعات پر سپریم کورٹ نے ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ریاستی حکومتوں سے ماب لنچنگ پر سپریم کورٹ کے ذریعہ پہلے جاری کی گئیں ہدایات کو نافذ کرنے پر اسٹیٹس رپورٹ سونپنے کیلئے کہا ہے۔ ملک کی 16 ریاستیں اس سلسلہ میں اپنی رپورٹ سونپ چکی ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ سماج میں امن اور خیر سگالی کو ہر حال میں قائم رکھنا ہوگا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ لوگوں کو قانون اپنےہاتھ میں لینے سے روکنا ہوگا۔ سپریم کورٹ نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنی سرکاری ویب سائٹوں پر ہجومی تشدد کے خلاف گائیڈ لائن جاری کریں۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کی اگلی سماعت کیلئے 13 ستمبر کی تاریخ طے کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ملک میں آئے دن ہجومی تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ ہجومی تشدد ایک جرم ہے۔ عدالت نے کہا کہ کوئی بھی شخص قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا ہے اور اس طرح کے واقعات پر قابو پانا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔