உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوٹ بندی پر لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز، بینکوں کے باہر حال جاننے پہنچے منوج تیواری پر اتارا غصہ، لگائے مودی مخالف نعرے

    گیٹی امیجیز

    گیٹی امیجیز

    منگل کو دہلی کے جمنا وہار علاقے میں بینکوں میں لائن میں لگے لوگوں کا حال چال جاننے پہنچے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا لوگوں نے گھیراؤ کیا۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ نوٹ بندی کے بعد گزشتہ 14 دنوں سے بینکوں کی لائنوں میں لگی عوام کا صبر اب جواب دینے لگا ہے۔ منگل کو دہلی کے جمنا وہار علاقے میں بینکوں میں لائن میں لگے لوگوں کا حال چال جاننے پہنچے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منوج تیواری کا لوگوں نے گھیراؤ کیا۔ اس دوران لوگوں نے پی ایم مودی کی مخالفت میں نعرے بھی لگائے۔ جیسے ہی منوج تیواری لوگوں کا حال پوچھنے کے لئے بھیڑ کے درمیان پہنچے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا گیا۔

      لوگ منوج تیواری کو اپنی پریشانی بتانے لگے اور ان سے کہا کہ کئی دنوں سے بینکوں کی لائن میں لگنے کے باوجود انہیں پیسے نہیں مل رہے ہیں۔ ناراض لوگوں نے پی ایم کی مخالفت میں نعرے بھی لگائے۔ اس کے بعد منوج تیواری نے سب کو یقین دہانی کرائی اور وہاں سے چلے گئے۔

      آٹھ نومبر کو نوٹ بندی کے بعد سے بینکوں میں کئی دن لائن میں لگنے کے باوجود لوگوں کو پیسہ نہیں مل پا رہا ہے۔ آج نوٹ بندی کے 15 ویں دن بھی کئی جگہ لوگ اب بھی پریشان ہیں۔ لوگ صبح سے ہی لائن میں لگ جاتے ہیں لیکن کئی جگہوں پر ان کا نمبر آتے آتے کیش ختم ہو جاتا ہے، اسی کو لے کر لوگوں میں غم و غصہ ہے۔

       
      First published: