உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: دفعہ 370 کولےکرسجاد لون کا عمرعبداللہ پربڑا حملہ، کشمیریوں سے یہ سچ چھپانے کا الزام

    آغا روح اللہ نے کہا کہ حکومت ہند کے یہ اقدام بظاہر عوام کیساتھ دھوکہ اور فریب ہیں۔ اقامتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے این سی ترجمان نے کہا کہ ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں میں ڈومیسائل قانون کے تحت زمین کے حقوق محفوظ رکھے گئے ہیں جبکہ جموں و کشمیر اقامتی قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس قانون میں جموں وکشمیر کے عوام کی زمینوں کے تحفظ کی کوئی بات نہیں۔

    آغا روح اللہ نے کہا کہ حکومت ہند کے یہ اقدام بظاہر عوام کیساتھ دھوکہ اور فریب ہیں۔ اقامتی قانون کو مسترد کرتے ہوئے این سی ترجمان نے کہا کہ ہماچل پردیش اور دیگر ریاستوں میں ڈومیسائل قانون کے تحت زمین کے حقوق محفوظ رکھے گئے ہیں جبکہ جموں و کشمیر اقامتی قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ اس قانون میں جموں وکشمیر کے عوام کی زمینوں کے تحفظ کی کوئی بات نہیں۔

    سجاد لون نے کہا کہ آرٹیکل 370 کوسب سے زیادہ نقصان عبداللہ فیملی اورکانگریس کی مدت کارمیں ہی ہوا۔

    • Share this:
      جموں وکشمیرپیپلزکانفرنس کے صدرسجاد لون نے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ پرحملہ بولتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کشمیریوں کوتاریخ کی سچائی نہیں بتارہی ہے۔ سجاد لون نےعمر عبداللہ کے'دو وزیراعظم' والے بیان پرکہا کہ شیخ عبداللہ ہی 'وزیراعظم' عہدہ چھوڑکروزیر اعلیٰ کی کرسی کےلئےتیارہوگئے تھے۔

      سجاد لون نےکہا کہ آرٹیکل 370 کوسب سے زیادہ نقصان عبداللہ فیملی اورکانگریس کی مدت کارمیں ہی ہوا۔ انہوں نےکہا کہ اگردووزیراعظم ہمارا حق ہے تو ضرورلائیں، لیکن عمر عبداللہ کے دادا شیخ عبداللہ پہلے کشمیرکے'وزیراعظم' تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا اورعمرعبداللہ کو یہ سچ کشمیریوں سے چھپانا نہیں چاہئے۔

      سجاد لون نےکہا کہ اندرا گاندھی - شیخ عبداللہ ایکاڈ سےطے ہوگیا تھا کہ 'کشمیر کےوزیر اعظم' عہدہ کولے کرکوئی بھی تبدیلی صرف ہندوستان کے صدرجمہوریہ ہی کرسکتےہیں۔ اس بارسجاد لون کی پارٹی پیپلزکانفرنس سے کشمیرمیں تین امیدوارمیدان میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں امیدواروں نے بہت محنت کی ہے اورانہیں جیت کی امید ہے۔ علاقائی جماعتوں کے بی جے پی مخالف تشہیرپرانہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نےکشمیرحامی تشہیرکی۔ لون نے کہا کہ کشمیرحامی کا مطلب اینٹی انڈیا (ہندوستان مخالف) نہیں ہے۔

      یاسین ملک میرا دوست

      یاسین ملک پرفاروق عبداللہ کے بیان پرسجاد لون نےکہا 'یاسین ملک میرا دوست ہے، ہم ساتھ جیل بھی گئے۔ مجھے ان کےلئے افسوس ہے، لیکن فاروق عبداللہ نے ہی بطوروزیراعلیٰ یاسین ملک کوجیل بھیجا، یاسین ملک کوٹارچرکرایا۔ وزیراعلیٰ کے طورپریاسین ملک کے سرپرانعام رکھا، کیا اب وہ سب بھول گئے؟

      سجاد غنی لون نے کہا کہ اگر1987 میں الیکشن صحیح ہوئے ہوتے توآج یاسین ملک عمرعبداللہ کی طرح بڑے لیڈرہوتے۔ یاسین ملک پرہوئی کارروائی پرسجاد لون نے کہا کہ 1987 کے متاثرین کوپھرمتاثر بنایا جارہا ہے۔ آپ صرف علامت کا علاج کریں گے، تو بیماری ٹھیک نہیں ہوگی۔ لون نےفاروق عبداللہ پر1987 انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئےکہا کہ عبداللہ کی وجہ سے کشمیرمیں بندوق آئی۔ انہوں نےکہا کہ فاروق عبداللہ اب رودالی بن گئے ہیں۔ یاسین ملک کے ہتھیاراٹھانے کے پیچھے فاروق عبداللہ ذمہ دارہیں۔
      First published: