உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Omicron سے متاثر شخص 24 گھنٹے کے اندر پھیلانے لگتا ہے کورونا، جانئے اس کی بڑی وجہ

    Omicron سے متاثر شخص 24 گھنٹے کے اندر پھیلانے لگتا ہے کورونا، جانئے اس کی بڑی وجہ

    Omicron سے متاثر شخص 24 گھنٹے کے اندر پھیلانے لگتا ہے کورونا، جانئے اس کی بڑی وجہ

    Coronavirus Omicron Variant: ملک اور دنیا میں اومیکران ویریئنٹ (Omicron) کی وجہ سے کورونا انفیکشن (Corona Infection) کے معاملات کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ ویریئنٹ 100 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور کروڑوں لوگوں کو کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر کرچکا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ملک اور دنیا میں اومیکران ویریئنٹ (Omicron) کی وجہ سے کورونا انفیکشن (Corona Infection) کے معاملات کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔ یہ ویریئنٹ 100 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے اور کروڑوں لوگوں کو کورونا وائرس (Covid-19) سے متاثر کرچکا ہے ۔ کئی سائنسی ریسرچ اور اسٹڈی میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اومیکران ویریئنٹ کورونا وائرس (Coronavirus)  کے پچھلے دیگر ویریئنٹس کے مقابلہ میں تیزی سے لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔

      ایک اسٹڈی کے مطابق اومیکران سے متاثر شخص 24 گھنٹے کے اندر کورونا اسپریڈر یعنی اس وبا کو پھیلانے لگتا ہے ۔ یہ متاثر شخص رابطے میں آنے والے دیگر افراد کو متاثر کرنے لگتا ہے جبکہ ڈیلٹا سمیت دیگر ویریئنٹس میں کورونا اسپریڈر بننے میں دو سے چار دن کا وقت لگتا تھا ۔ امریکہ میں وبا پر قابو پانے اور روک تھام سے متعلق ادارہ کے مطابق کورونا سے متاثر شخص علامتیں سامنے آنے سے کچھ دن پہلے اور ختم ہونے کے کچھ دن بعد تک کورونا انفیکشن تیزی سے پھیلاتا ہے ۔

      وہیں اومیکران ویریئنٹ کے معاملات میں متاثر شخص ایک دن کے اندر ہی کورونا انفیکشن پھیلانے لگتا ہے ۔ ایک سائنسی اسٹڈی کے مطابق اومیکران سے متاثر شخص میں علامتیں تین دن کے اندر ہی سامنے آنے لگتی ہیں جبکہ اس ویریئنٹ سے متاثر ہونے کے ایک دن کے اندر شخص دیگر لوگوں کو متاثر کرنے لگتا ہے ۔

      دراصل اومیکران ویریئنٹ کے زیادہ متعدی ہونے کی وجہ اس کا انکیوبیشن پیریڈ ہے ۔ کسی شخص کے کورونا سے متاثر شخص کے رابطہ میں آنے اور علامتیں پیدا ہونے کے درمیان کے وقت کو انکیوبیشن پیریڈ کہا جاتا ہے ۔ ڈیلٹا ویریئنٹ میں یہ مدت چار دن اور الفا میں پانچ دن تھی ، لیکن اومیکران ویریئنٹ کا انکیوبیشن پیریڈ صرف تین دن ہے ، اس لئے یہ تیزی سے لوگوں کو متاثر کررہا ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ ملک میں کووڈ-19 کے 2,71,202 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد انفیکشن کے کل کیسز بڑھ کر 3,71,22,164 ہو گئے ۔ اتوار کو جاری مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ان میں کورونا وائرس کے اومیکران ویرئنٹ کے 7,743 معاملات شامل ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: