نئی دہلی: جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ All India Muslim Personal Law Board (AIMPLB) حضرت مولا نا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ صدر بورڈ حضرت مولانا سیدمحمد رابع حسنی ندوی ، نائبین صدر بورڈ حضرت مولانا سید جلال الدین عمری صاحب ، حضرت مولانا کا کا سعید احمد عمری صاحب ، حضرت مولانا سید شاہ فخر الدین اشرف صاحب ،حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب، جناب ڈاکٹر سید علی مد نقوی صاحب نے اپنے مشترکہ بیان میں علما ء اور دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ٹی وی چینلوں کے مباحثوں اور ڈبیٹس میں شرکت نہ کر میں جس کا مقصد محض اسلام اور مسلمانوں کی تضحیک اور استہزا ہے ۔
ان پروگراموں میں شرکت کر کے وہ اسلام اور مسلمانوں کی کوئی خدمت تو نہیں کر پاتے بلکہ بالواسطہ اپنی رسوائی اور اسلام ومسلمانوں کے استہزا کا سبب بن جاتے ہیں ۔ ان پروگراموں کا مقصد بھی کسی تعمیری بحث کے ذریعہ کسی نتیجے تک پہنچنا نہیں ہوتا بلا محض اسلام اور مسلمانوں کا مذاق اڑانا اور بد نام کرنا ہوتا ہے ۔
یہ چینلس اپنی غیر جانبداری ثابت کرنے کے لئے کسی مسلم چہرہ کو بھی اس بحث کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ۔ ہمارے علماء اور دانشور نادانستگی میں اس سازش کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اگر ہم نے ان پروگراموں اور چینلس کا بائیکاٹ کیا تو نہ صرف اس سے ان کی TRP گھنٹے گی بلکہ وہ اپنے مقصد میں بھی بری طرح نا کام ہو جائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔