உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں پھرہوئی کمی، جانیں کیا ہے نئی قیمت

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اورڈیژل کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی درج کی گئی ہے جبکہ بالترتیب ممبئی میں 25 پیسے اور8 پیسے درج کی گئی ہے۔

    • Share this:
      پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ جاری ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اورڈیژل کی قیمت  میں 7 پیسے کی کمی درج کی گئی۔ جس کے بعد یہاں دارالحکومت دہلی میں پٹرول  کی قیمت فی لیٹر80.85 روپئے اورڈیژل کی قیمت 78.33 روپئے ہوگئی ہے۔

      وہیں اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں بھی پٹرول اورڈیژل کی قیمتوں میں کمی درج کی گئی ہے۔ جمعہ کو پٹرول کی قیمت میں 25 پیسے اورڈیژل کی قیمت میں 8 پیسے کی کمی درج کی گئی۔ اس کے بعد یہاں فی لیٹرپٹرول کی قیمت 86.33 روپئے اورڈیژل کی قیمت 78.33 روپئے ہوگئی۔

      اس سے قبل بدھ کوپٹرول کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔ وہیں ڈیژل کی قیمتوں میں بدھ کو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 9 پیسے کی گراوٹ آئی تھی، جس کے بعد پٹرول کی قیمت 81.25 روپئے ہوگئی تھی۔  وہیں ڈیژل کی قیمت 74.85 روپئے ہی تھے۔ منگل کوڈیژل کی قیمت میں بھی 7 پیسے کی گراوٹ آئی تھی۔ حالانکہ بدھ کو ڈیژل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔



      اس سے قبل گزشتہ ایک ہفتے سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ جاری ہے۔ اگلے ایک مہینے میں پٹرول 7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے۔ دراصل بین الاقوامی بازارمیں خام تیل سستا ہوگیا ہے۔ وہیں امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپے میں مضبوطی آئی ہے۔ اس لئے ایکسپرٹس کا ماننا ہے کہ ملک میں پٹرول 6-7 روپے تک سستا ہوسکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:               ایک مہینے میں سات روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے پٹرول !۔

      یہ بھی پڑھیں:     مسلسل ساتویں دن پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں گراوٹ، جانیں کیا ہیں نئی قیمتیں

      یہ بھی پڑھیں:   سستا ہو سکتا ہے پٹرول اور ڈیزل، وزیراعظم مودی نے لگائی سعودی عرب سے گہار
      First published: