உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حکومت کا بڑا تحفہ ، دیوالی سے کم ہوں گے پٹرول اور ڈیزل کے دام، ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف

    مرکزی حکومت کا بڑا تحفہ،دیوالی سے کم ہوں گے پٹرول اور ڈیزل کے دام، ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف

    مرکزی حکومت کا بڑا تحفہ،دیوالی سے کم ہوں گے پٹرول اور ڈیزل کے دام، ایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف

    مودی سرکار نے آج اعلان کیا ہے کہ دیوالی پر یعنی چار نومبر 2021 سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کی جارہی ہے ۔ ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول پر پانچ روپے اور ڈیزل پر دس روپے کی راحت دی جارہی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی حکومت دیوالی پر ملک کو بڑی خوشخبری دینے جارہی ہے ۔ مودی سرکار نے آج اعلان کیا ہے کہ دیوالی پر یعنی چار نومبر 2021 سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کی جارہی ہے ۔ ایکسائز ڈیوٹی میں پٹرول پر پانچ روپے اور ڈیزل پر دس روپے کی راحت دی جارہی ہے ۔ امید ہے کہ ایکسائز ڈیوٹی کم ہونے سے پٹرول اور ڈیزل کی ریٹیل پرائس میں بھی کمی آئے گی ۔

      مرکزی حکومت اس وقت پٹرول پر 32.90 روپے اور ڈیزل پر 31.80 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی وصول کرتی ہے ۔ سرکار کے اس فیصلے بعد پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی کم ہو کر 27.90 روپے اور ڈیزل پر 21.80 روپے رہ جائے گی ۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت نے ریاستی سرکاروں سے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ عام لوگوں کو مہنگائی سے راحت مل سکے ۔


      مودی سرکار کے مطابق ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے سے کسانوں کو سب زیادہ فائدہ ہوگا ۔ دراصل کسان ربیع کی فصل کی بوائی کی تیاری شروع کرنے والے ہیں ۔ وہیں ڈیزل کے دام کم ہونے سے سبھی سامانوں کی ڈھلائی لاگت کم ہوگی اور عام صارفین کو بھی کچھ راحت ملنے کی امید ہے ۔ مرکزی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھنے سے مہنگائی بڑھی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: