بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں جاری گراوٹ کی وجہ سے ملک میں بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر ڈھائی ہفتے کی کم ترین سطح پر اور ڈیزل 34 پیسے سستا ہوکر تقریبا 20 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 16 پیسے کم ہوکر 71.07 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 19 مئی کے بعد سب سے کم ہے۔ اسی طرح یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 34 پیسے کم ہوکر 65.22 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ اس سال 19 جنوری کے بعد اس کی نچلی سطح ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ان دنوں خام تیل کی قیمت جنوری کے بعد کمترین سطح کے قریب ہے۔ اس سے مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کولکتہ میں آج پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر 73.31 روپے، ممبئی میں 15 پیسے سستا ہوکر 76.76 روپے اور چنئی میں 17 پیسے سستا ہوکر 73.84 روپے فی لیٹر رہ گیا۔
وہیں، کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 34 پیسے، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 36 پیسے کم ہوکر بالترتیب 67.14 روپے، 68.39 روپے اور 69 روپے فی لیٹر رہی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔