نئی دہلی۔ سعودی آرامکو پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد خام تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ اس کا اثر گھریلو بازار میں بھی نظر آ رہا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دو دنوں میں پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت 39 پیسے فی لیٹر مہنگی ہو گئی ہے۔ یہ جنوری کے بعد پہلی بار ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ایک دن میں اتنی زیادہ ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.50 روپئے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، بدھ کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 72.42 روپئے، 78.10، 75.14 روپئے اور 75.26 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 65.82 روپئے، 69.04 روپئے، 68.23 روپئے اور 69.57 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
روزانہ صبح 6 بجے بدلتی ہیں قیمتیںپٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔