உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری: ایک ہفتے کے دوران اتنا سستا ہوا پٹرول: جانیں آج کی قیمت

    بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں

    بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں

    بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں

    • Share this:
      پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں جاری گراوٹ سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں میں پٹرول تقریباً 2 روپئے فی لیٹر تک سستا ہوا ہے ۔ وہیں ڈیزل کی قیمتوں میں 1روپیہ فی لیٹر کی کمی آئی ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ پیر کو بھی جاری رہا۔

      پیر کو دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 30 پیسے کم ہوگئی تو وہیں ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا اثر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر نظر آرہا ہے ۔ موجودہ حالات کو دیکھ کر پوری امید ہے کہ خام تیل کی قیمتوں پر دباو جاری رہے گا۔ وہیں ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے ۔ ممبئی میں اب فی لیٹرپٹرول 77.04روپئے اورفی لیٹرڈیزل 69.13 میں فروخت ہورہا ہے۔

      آپ کو بتا دیں کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے گھریلو سطح پر بھی پٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، دنیا بھر کی ریسرچ ایجنسیاں بھی خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کا اندازہ لگا رہی ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر ایک ہفتہ کے دوران قیمتیں سات فیصدی تک کم ہوگئی ہیں۔
      First published: