ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوش خبری: پھر سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں کیا ہے آج قیمت

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو ٹھہراؤ کے بعد آج ایک مرتبہ پھر کمی درج کی گئی اور قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول تقریبا ایک ماہ اور ڈیزل تین ہفتے سے زیادہ کی کمتر سطح پر آ گیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 23, 2020 02:16 PM IST
  • Share this:
خوش خبری: پھر سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں کیا ہے آج قیمت
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کو ٹھہراؤ کے بعد آج ایک مرتبہ پھر کمی درج کی گئی اور قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول تقریبا ایک ماہ اور ڈیزل تین ہفتے سے زیادہ کی کمتر سطح پر آ گیا ۔


ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے کم ہوکر 74.65 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ یہ 25 دسمبر 2019 کے بعد سب سے کم ترین سطح پر ہے ۔ ڈیزل بھی 19 پیسے سستا ہوکر 67.86 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا ، جو 30 دسمبر 2019 کے بعد کی کم ازکم قیمت ہے۔کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت 18-18 پیسے کم ہو کر بالترتیب 77.26 روپے اور 77.54 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔ مبئی میں اس کی قیمت 17 پیسے کم ہو کر 80.25 روپے فی لیٹر پر رہی ۔




ڈیزل کی قیمت کولکتہ میں 19 پیسے کم ہوکر 70.22 روپے فی لیٹر پر آ گئی ۔ ممبئی اور چنئی میں یہ 20-20 پیسے سستا ہوا ۔ ایک لیٹر ڈیزل ممبئی میں 71.15 روپئے اور چنئی میں 71.70 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا ۔
First published: Jan 23, 2020 02:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading