ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل مسلسل پانچویں دن ہوا سستا، جانیں آج کیا ہے قیمت

دہلی میں پانچ جون کے بعد سے پانچ دن میں پٹرول کی قیمت میں 80پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 17پیسے کی گراوٹ آچکی ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jun 10, 2019 03:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل مسلسل پانچویں دن ہوا سستا، جانیں آج کیا ہے قیمت
ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پیٹرول آج نو پیسے سستا ہوکر 73.27 روپے فی لیٹر پر آ گیا ہے جو 11 نومبر 2019 کے بعد نچلی سطح پر ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی آٹھ پیسے کم ہو کر 66.28 روپے فی لیٹر رہ گئی جو گزشتہ برس 19 دسمبر کے بعد کی نچلی سطح ہے۔

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں مسلسل پانچویں دن گراوٹ آنے اور قومی دارالحکومت میں پٹرول 13پیسے سستا ہوکر قریب چار مہینے کی نچلی سطح 70.43روپے فی لیٹر اور ڈیزل 11پیسے سستا ہوکر قریب پانچ مہینے کی نچلی سطح 64.39روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔

دہلی میں پانچ جون کے بعد سے پانچ دن میں پٹرول کی قیمت میں 80پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 17پیسے کی گراوٹ آچکی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل سے موصول اطلاع کے مطابق، دہلی میں اتوار کو 70.56روپے فی لیٹر فروخت ہونے والا پٹرول 70.43روپے فی لیٹر رہ گیا۔ یہ 14فروری کے بعد سے سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت کل کے 64.50روپے کی جگہ گھٹ کر 64.39روپے فی لیٹر رہ گئی جو 14جنوری کے بعد سے نچلی سطح ہے۔


ممبئی،کولکاتہ او چنئی میں بھی پٹرول 13-13پیسے سستا ہوکر تقریباً :76.12روپے ،72.68روپے اور 73.17روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔


ڈیزل کی قیمت ممبئی اور چنئی میں 12-12پیسے کم ہوکر تقریباً 67.51روپے اور 68.11روپے فی لیٹر رہی۔ کولکاتہ میں ڈیزل 11پیسے سستا ہوکر 66.31روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔
First published: Jun 10, 2019 03:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading