ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، جانیں آج کیا ہے قیمت

ملک کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت گھٹ کر اب 71.50 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، جانیں آج کیا ہے قیمت
فائل فوٹو

پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کو راحت مل گئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر ہندوستانی بازار پر بھی نظر آیا ہے۔ مسلسل پانچویں دن پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ پیر کے روز پٹرول 20 پیسے اور ڈیزل 40 پیسے سستا ہوا ہے۔ پچھلے پانچ دنوں میں پٹرول 56 پیسے اور ڈیزل 95 پیسے تک سستا ہوا ہے۔


ملک کے دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت گھٹ کر اب 71.50 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں 73.62 روپئے،ممبئی میں  پٹرول کی قیمت 77.16 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت 74.27 روپئے فی لیٹر ہے۔


دوسری طرف، دہلی میں ڈیزل کی قیمت 65.76 روپئے ہے۔ ممبئی میں 68.97، کولکاتہ میں 67.68 روپئے اور چنئی میں 69.58 روپئے ہے۔

First published: Jun 03, 2019 11:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading