خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل آج ہوئے اتنے سستے، اس وجہ سے اور کم ہو گی قیمت
علامتی تصویر
ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کا سستا ہونا ہندوستان کے معاشی نظام کے لئے فائدہ مند تو ہے ہی ساتھ ہی پٹرول۔ ڈیزل سستا ہونے سے عام لوگوں کو اس سے بڑی راحت ملے گی۔
پٹرول کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 7 پیسے کی گراوٹ درج ہوئی ہے۔ حالانکہ، ڈیزل کی قیمت منگل کے روز کی قیمت پر مستحکم رہی۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق، دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 73 روپئے ہے۔ تو وہیں، ڈیزل 66.66 روپئے فی لیٹر ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ دنیا کے سب سے بڑے ریسرچ فرم بینک آف امریکہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے خام تیل کی پیداوار بڑھنے کا پورا امکان برقرار ہے ۔ اس سے خام تیل کی قیمت 70 ڈالرفی بیرل کے نیچے آ سکتی ہے۔ اس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کا سستا ہونا ہندوستان کے معاشی نظام کے لئے فائدہ مند تو ہے ہی ساتھ ہی پٹرول۔ ڈیزل سستا ہونے سے عام لوگوں کو اس سے بڑی راحت ملے گی۔
کولکتہ میں بدھ کو ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 75.04 روپئے ہے۔ وہیں، ڈیزل 68.40 روپئے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں اب ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.59 روپئے ہے۔ تو ڈیزل 69.81 روپیے فی لیٹر پر ہے۔ چنئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت اب 75.79 روپئے ہے اور ڈیزل 70.43 روپئے فی لیٹرہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔