உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اچھی خبر ! پٹرول کی قیمت میں ہوئی یہ بڑی تبدیلی ، جانیں ڈیزل کے تازہ دام

    انڈین آئل کے مطابق دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت برھ کر بالترتیب 75.90 روپئے 78.48  روپئے، 81.49 روپئے اور 78.87 روپئے فی  لیٹر ہوگیا ہے۔

    انڈین آئل کے مطابق دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت برھ کر بالترتیب 75.90 روپئے 78.48  روپئے، 81.49 روپئے اور 78.87 روپئے فی  لیٹر ہوگیا ہے۔

    اتوار کو راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 10 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی گئی ۔ حالانکہ ڈیزل کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔

    • Share this:
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن عام آدمی کو راحت ملی ہے ۔ اتوار کو راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں 10 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی گئی ۔ حالانکہ ڈیزل کے دام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ۔ تخفیف کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول 74.74 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے ۔ وہیں ایک لیٹر ڈیزل کیلئے 66.04 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔

      انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق اتوار ( 15 دسمبر ) کو دہلی ، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 74.74 روپے ، 77.40 روپے ، 80.39 روپے اور 77.71 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ ان چاروں شہروں میں ڈیزل بالترتیب 66.04 روپے ، 68.45 روپے ، 69.27 روپے اور 69.81 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔

      قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کے دام ہر دن کم اور زیادہ ہوتے رہتے ہیں ۔ ڈیزل اور پٹرول کا نیا دام صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے ۔ ان کی قیمت میں یکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔
      First published: