உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پانی سے بھی سستا ہوا خام تیل ، پٹرول 32 اور ڈیزل 85 پیسے ہوا سستا

    ممبئی میں ڈیزل کی قیمت نو پیسے گھٹ کر 69.47 روپے فی لیٹر پر آگیا ہے۔

    نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر سستا ہوا ہے۔ اس مرتبہ پٹرول 32 پیسے اور ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں جمعہ کی رات 12 بجے کے بعد سے نافذ ہوں گی۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر سستا ہوا ہے۔ اس مرتبہ پٹرول 32 پیسے اور ڈیزل 85 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں جمعہ کی رات 12 بجے کے بعد سے نافذ ہوں گی۔


      دہلی میں پٹرول کی قیمت اب 59.03 فی لیٹر ہوں گی۔ اس سے پہلے 31 دسمبر کو آئی او سی نے پٹرول کی قیمتوں میں 63 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 1.06 روپے کی کمی کی تھی۔


      بتایا جا رہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پٹرول اور ڈیزل کے دام کم کئے گئے ہیں۔ فی الحال بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت فی بیرل (159 لیٹر) 33.32 ڈالر ہے۔ 2016 میں اب تک خام تیل کی قیمت 11 فیصد گھٹ کر گزشتہ 11 سال کی سب سے کم سطح پر آ گئی ہے۔


      گھریلو مارکیٹ میں اس کی قیمت 2200 روپے فی بیرل رہ گئی ہے ۔ یعنی خام تیل تقریبا 13.80 روپے فی لیٹر رہ گیا ہے، جبکہ ملک میں معدنی پانی کی اوسط قیمت 20 روپے فی لیٹر ہے۔


      سال 2015 میں دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں اب تک کل 1.98 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

      First published: