உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرکزی حکومت کے اعلان کے بعد مہاراشٹر، چھتیس گڑھ اورگجرات میں پانچ روپئے سستا ہوا پٹرول اورڈیژل

    وہیں ڈیزل کی قیمت 66 روپئے کے نیچے آگیا ہے۔ سنیچر کو راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 8 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 5 پیسے فی لیٹر کو راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 5 پیسے فی لیٹر کم ہوئی ہے۔

    وزیرخزانہ ارون جیٹلی کے ذریعہ ڈھائی روپئے کی تخفیف اورریاستوں سے مزید تخفیف کی اپیل کے بعد یہ عوامی مفاد سے متعلق یہ فیصلہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو پٹرول- ڈیژل پرایکسائز ڈیوٹی 2.5 فی لیٹرکم کردی ہے۔ جیٹلی کے اس اعلان کے بعد چھتیس گڑھ، مہاراشٹراورگجرات حکومت نے 2.5 روپئے مزید فی لیٹرٹیکس میں تخفیف کردی ہے۔

      ان ریاستوں کے اس اقدام کے بعد وہاں پٹرول اورڈیژل میں 5 روپئے فی لیٹر ٹیکس میں تخفیف کی گئی ہے۔ اس قدم کے بعد وہاں پٹرول اورڈیژل 5 روپئے فی لیٹرتک سستا ہوا۔ اس سے قبل وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے ڈھائی روپئے کی تخفیف کئے جانے کے اعلان کے بعد ریاستوں سے اپیل کی تھی کہ وہ بھی اپنے ویٹ میں تخفیف کریں، جس سےعوام کو فوری راحت ملے۔

      پانچ روپئے سستا ہوا پٹرول

      مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پر بتایا ہے کہ مہاراشٹرحکومت نے پٹرول پر2.5 روپئے فی لیٹرکا ٹیکس کم کردیا ہے، لہٰذا مہاراشٹرمیں رہنے والوں کو اب پٹرول پانچ روپئے فی لیٹرتک سستا ملے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ڈیژل کی قیمتوں میں تخفیف پربھی غورکیا جارہا ہے اوراس پرجلد فیصلہ لے لیا جائے گا۔  





      گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے کہا کہ گجرات بھی پٹرول اورڈیژل دونوں کی قیمتوں میں 2.50 روپئے کی تخفیف کرے گا، اس لئے گجرات میں آج نصف شب سے پٹرول اورڈیژل پانچ روپئے سستا ہوجائے گا۔

      چھتیس گڑھ حکومت نے بھی ریاست میں پٹرول اور ڈیژل کی قیمتوں میں ڈھائی روپئے کی تخفیف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح یہاں بھی پٹرول اورڈیژل اب پانچ روپئے سستا ہوگیا۔





      وہیں جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوبرداس نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت نے لوگوں کو ڈیژل پرڈھائی روپئے کی اضافی راحت  دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس طرح ریاست میں ڈیژل پہلے کے مقابلے پانچ روپئے سستا ملے گا۔

      دوسری جانب بہار کے وزیرخزانہ اورنائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول- ڈیژل پرایکسائز ڈیوٹی میں تخفیف کولے کرکوئی خط آئے گا تب ریاستی حکومت بھی اس پرفیصلہ  لے گی۔

      تری پورہ حکومت نے بھی لوگوں کو راحت دیتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں میں پانچ روپئے کی تخفیف کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ تیل مارکیٹنگ کمپنیاں (ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل، آئی او سی) ایک روپئے فی لیٹراپنی طرف سے کم کریں گی۔ اس طرح  مرکزی حکومت اورڈیژل پر2.50 روپئے فی لیٹر کی فوری راحت دیں گی۔

       

      یہ بھی پڑھیں:      پٹرول- ڈیژل اب ہوا سستا، حکومت نے کی ایکسائز ڈیوٹی میں 2.5 روپئے کی تخفیف

      یہ بھی پڑھیں:           پٹرول کی قیمت 100 روپئے پہنچتے ہی بند ہو جائیں گے پٹرول پمپ!۔

      یہ بھی پڑھیں:     پٹرول - ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ پردہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو بھیجا نوٹس
      First published: