ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوش خبری! 2 دن بعد سستا ہوا پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں معمولی سا اضافہ

دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.93 روپئے فی لیٹر ہو گئی۔ وہیں، کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 74.95 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے

  • Share this:
خوش خبری! 2 دن بعد سستا ہوا پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں معمولی سا اضافہ
فائل فوٹو

دو دن کے بعد پٹرول کی قیمت میں آئی گراوٹ سے عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی ڈیزل آج مہنگا ہوا ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا نئی اونچائی پر پہنچنا ہے۔ منگل کو پٹرول کی قیمت میں 5 سے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی آئی ہے تو وہیں ڈیزل 5-6 پیسے مہنگا ہوا ہے۔


دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.93 روپئے فی لیٹر ہو گئی۔ وہیں، کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 74.95 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول 78.50 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول 75.69 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔


ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل بالترتیب 66.31 روپئے فی لیٹر، 69.05 روپئے فی لیٹر، 69.40 روپئے فی لیٹر اور 70.01 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔

First published: Apr 16, 2019 10:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading