نئی دہلی: سرکاری تیل کمپنیوں (Government oil companies) نے گزشتہ ایک ماہ سے ڈیزل کی قیمت میں کافی کٹوتی کی ہے۔ گزشتہ تین اگست سے ٹھہر۔ٹھہر کر اس کی قیمت میں یا تو کمی واقع ہوئی یا پھر اس کی قیمت مستحکم رہیں۔ اس سے مہینے بھر میں ڈیزل 3.10 روپئے فی لیٹر سستا ہوچکا ہے۔ حالانکہ آج تیل کمپنیوں (HPCL, BPCL, IOC) نے قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ راجدھانی دہلی میں پٹرول 81.06 روپئے پر مستحکم ہے۔ وہیں ایک لیٹر ڈیزر کی قیمت 70.46 روپئے ہے۔
ستمبر میں 1.02 روپئے سستا ہوا پٹرول: اگست کے دوسرے ہفتے میں پٹرول کی قیمتوں (Petrol Price Today) میں مسلسل تیزی دیکھنے کو ملی تھی۔ راجدھانی دہلی میں ہی تقریبا 16 قسطوں میں پٹرول کی قیمت میں کل ایک روپئے 65 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ حالانکہ کچھ وقت کیلئے اس میں کبھی ہوئی ہے۔ 21 ستمبر تک اس میں تقریبا 1.02 روپئے فی لیٹر کی کمی واقع ہوئی ہے۔
Petrol Price on 06 October 2020: جانیں ملک کے بڑے شہروں میں آج کی پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیںدہلی: پٹرول 81.06 روپئے اور ڈیزل 70.46 روپئے فی لیٹر ہے۔
ممبئی: پٹرول 87.74 روپئے اور ڈیزل 76.86 روپئے فی لیٹر ہے۔
کولکاتہ: پٹرول 82.59 روپئے اور ڈیزل 73.99 روپئے فی لیٹر ہے۔
چنئی: پٹرول 84.14 روپئے اور ڈیزل 75.95 روپئے فی لیٹر ہے۔
نوئیڈا: پٹرول 81.58 روپئے اور ڈیزل 70.00 روپئے فی لیٹر ہے۔
لکھنؤ: پٹرول 81.48 روپئے اور ڈیزل 70.91 روپئے فی لیٹر ہے۔
پٹنہ: پٹرول 73.73 روپئے اور ڈیزل 76.10 روپئے فی لیٹر ہے۔
چنڈی گڑھ: پٹرول 77.99 روپئے اور ڈیزل 70.17روپئے فی لیٹر ہے۔
ایسے چیک کریں گھربیٹھے روزانہ پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیں:پٹرول۔ٖڈیزل کی قیمتیں آپ (SMS) کے ذریعے بھی جان سکتے ہیں۔ (How to check diesel petrol price daily). انڈین آیل کے کسٹمر RSP اسپیس پٹرول پمپ کا کوڈ لکھ کر 9224992249 نمبر پر اور بی پی ایل کسٹمر RSP لکھ کر 9223112222 نمبر پر بھیج کر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں ایچ پی سی ایل کسٹمر HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج سکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر دن کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہیں۔ ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتیں صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں ۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔