PFI: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کا ’ 2047 پلان‘ کیا ہے؟ ’عظیم منصوبے کوحقیقت میں بدلیں‘ کاکیاہےراز؟
مذکورہ خبر کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ایک دستاویز میں اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے نکلیں اور اس کے عظیم منصوبے کو ’حقیقت‘ میں تبدیل کریں۔
مذکورہ خبر کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ایک دستاویز میں اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے نکلیں اور اس کے عظیم منصوبے کو ’حقیقت‘ میں تبدیل کریں۔
نیوز 18 ڈاٹ کام کی ایک خبر کے مطابق بہار پولیس (Bihar police) کا کہنا ہے کہ انہوں نے سماجی و فلاحی تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا (Popular Front of India) کے ایک گھناؤنے منصوبے کو بے نقاب کیا ہے، جس نے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک اسلامی ملک بنانے کا عہد کیا ہے۔ مذکورہ خبر کے مطابق پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے ایک دستاویز میں اپنے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ اس کے پیچھے نکلیں اور اس کے عظیم منصوبے کو ’حقیقت‘ میں تبدیل کریں۔
اپنے ایجنڈے کی مزید وضاحت کرتے ہوئے پی ایف آئی کی دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ اگر 10 فیصد ہندوستانی مسلمان بھی اس گروپ کے پیچھے اکٹھے ہو جائیں، تو وہ ہندوستان کو ایک اسلامی ملک میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ پٹنہ کے نواحی علاقے پھلواری شریف میں آپریشن کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) منیش کمار نے دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پی ایف آئی ’بزدل ہندو برادری کو محکوم بنانا اور اسلامی حکمرانی کی کھوئی ہوئی شان کو ہندوستان میں واپس لانا چاہتی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں سے کچھ لوگ دوسری ریاستوں سے آ رہے تھے اور ٹکٹ بک کروانے اور ہوٹلوں میں قیام کے لیے بار بار اپنے نام بدل رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل 26 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور ان میں سے تین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
نیوز 18 ڈاٹ کام نے India-2047 کی مکمل دستاویز تک رسائی حاصل کی ہے، لیکن قومی سلامتی کے خدشات کی وجہ سے حساس تفصیلات کو منظر عام پر نہیں لا رہا ہے۔ پٹنہ پولیس نے شہر کے مسلم اکثریتی علاقے میں چھاپہ مارا اور پی ایف آئی کے ایک جوڑے کو گرفتار کیا، جو 12 جولائی کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی سے پہلے نوجوانوں کو تربیت دے رہے تھے۔
مذکورہ خبر کے مطابق وزیراعظم کا پروگرام بظاہر ٹارگٹ تھا لیکن ایجنسیوں کی چوکسی کے باعث حملہ نہ ہو سکا۔ 2014 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے 2013 میں پٹنہ میں سلسلہ وار دھماکے ہوئے تھے جب کہ نریندر مودی نے شہر میں ایک عوامی جلسہ کیا۔ اس دوران چھ افراد ہلاک اور ایک سو کے قریب زخمی ہوئے۔
گرفتار آپریٹو محمد جلال الدین جھارکھنڈ کا ایک ریٹائرڈ پولیس افسر ہے اور اطہر پرویز کالعدم تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (SIMI) کا رکن ہے۔ دونوں مبینہ طور پر نوجوانوں کو اسلحہ کی تربیت دے رہے تھے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔