ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شمال مشرقی دہلی فسادات کی مبینہ سازش کے الزام میں جامعہ کا طالب علم میران حیدر گرفتار

دہلی پردیش یوتھ آر جے ڈی کے صدر ارون کمار یادو نے کہا کہ میران کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس بحران کی گھڑی میں بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ہدایت کے مطابق مسلسل وہ دہلی میں پھنسے بہار کے لوگوں کی مدد میں مصروف تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 02, 2020 06:22 PM IST
  • Share this:
شمال مشرقی دہلی فسادات کی مبینہ سازش کے الزام میں جامعہ کا طالب علم میران حیدر گرفتار
یاد رہے کہ اس سے پہلے شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کی سازش کے الزام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک ریسرچ اسکالر میران حیدر کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے۔ میران راشٹریہ جنتا دل کی طلبہ یونٹ کا رکن بھی ہے۔۔(فائل فوٹو:نیوز18)۔

نئی دہلی۔ شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات کی سازش کے الزام میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک ریسرچ اسکالر میران حیدر کو دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے گرفتار کیا ہے۔ میران راشٹریہ جنتا دل کی طلبہ یونٹ کا رکن بھی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے ایم پی منوج جھا نے ٹوئیٹ کر کہا کہ بات بالکل صاف ہے، دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے جامعہ تحقیقات کے معاملے میں میران کو ’بات چیت‘ کے لئے بلایا تھا۔ پوچھ گچھ کے بعد گھر واپس بھیجنے کی بات تھی، پھر ’اوپر‘ سے کوئی حکم آیا اورکورونا وائرس کی جنگ میں لوگوں کی مدد کرنے والے میران حیدر کی گرفتاری ہو جاتی ہے۔ انہوں نے میران کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔


دہلی پردیش یوتھ آر جے ڈی کے صدر ارون کمار یادو نے کہا کہ میران کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس بحران کی گھڑی میں بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی ہدایت کے مطابق مسلسل وہ دہلی میں پھنسے بہار کے لوگوں کی مدد میں مصروف تھے۔ دہلی پولیس کا آمرانہ رویہ جمہوریت کے لئے افسوسناک ہے۔


فائل فوٹو


جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی (جے سی سی) نے بھی میران کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اوپر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ جے سی سی نے بیان جاری کرکے کہا کہ پولیس نے میران کو یکم اپریل کو لودھی روڈ پر واقع اسپیشل سیل کے دفتر پہنچ کر تحقیقات میں شامل ہونے کا نوٹس دیا تھا لیکن چند گھنٹوں کی پوچھ گچھ کے بعد اسے گرفتار کر لیا ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Apr 02, 2020 06:22 PM IST