اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پلٹزر پرائز کیلئے نامزد فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد کو دہلی ہوائی اڈےپرروک دیاگیا، آخرکیوں؟

    امریکہ جانے سے دہلی ہوائی اڈے پر روک دیا گیا

    امریکہ جانے سے دہلی ہوائی اڈے پر روک دیا گیا

    کشمیر کے ایک اور صحافی آکاش حسن کو 26 جولائی کو کولمبو جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے دہلی ایئرپورٹ پر روک دیا گیا تھا۔ ان کے علاوہ 2019 میں کشمیری صحافی مصنف گوہر گیلانی کو جرمنی جانے سے روک دیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Jammu | Lucknow
    • Share this:
      فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو (Sanna Irshad Mattoo) کو نیویارک میں ایک تقریب میں پلٹزر پرائز (Pulitzer Prize) حاصل کرنے کے لیے امریکہ جانے سے قبل ہی دہلی ہوائی اڈے پر روک دیا گیا۔ انہوں نے منگل کو ایک ٹویٹ میں اس کی اطلاع دی ہے۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے مٹو نے کہا کہ تمام ضروری دستاویزات ہونے کے باوجود انہیں روکا گیا۔ انھوں نے لکھا ہے کہ میں نیویارک میں پلٹزر ایوارڈ (@Pulitzerprizes) حاصل کرنے جا رہی تھی لیکن مجھے دہلی کے ہوائی اڈے پر امیگریشن پر روک دیا گیا۔

      ثنا ارشاد مٹو نے لکھا ہے کہ ایک درست امریکی ویزا اور ٹکٹ رکھنے کے باوجود بین الاقوامی سفر کرنے سے روک دیا گیا۔  انھوں نے اپنے پاسپورٹ، بورڈنگ پاس اور ایک کارڈ کی تصویر شیئر کی جس کا عنوان تھا ’’ دی پلٹزر پرائز‘‘۔ انھوں نے لکھا ہے کہ یہ دوسری بار ہے جب مجھے بغیر کسی وجہ کے روکا گیا ہے۔ چند ماہ قبل ہونے والے واقعے کے بعد کئی حکام تک پہنچنے کے باوجود مجھے کوئی جواب نہیں ملا۔ ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنا میرے لیے زندگی بھر کا ایک موقع تھا۔


      مٹو کو 2 جولائی کو دہلی ہوائی اڈے پر سیرینڈپیٹی آرلس گرانٹ کے 10 ایوارڈز میں سے ایک کے طور پر کتاب کی رونمائی اور فوٹو گرافی کی نمائش کے لیے فرانس جانے سے روک دیا گیا تھا۔



      یہ بھی پڑھیں: 


      جموں و کشمیر پولیس نے اس کے بعد ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مٹو کا نام بغیر کسی وجہ بتائے نو فلائی لسٹ میں تھا۔

       
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: