உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مودی کی غلط تصویر چھاپنے پر پی آئی بی کی فضیحت ، ویب سائٹ سے تصویر ہٹائی گئی

    نئی دہلی : تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعظم مودی کے ہوائی سروے سے متعلق فوٹوشاپ کے ذریعہ بنائی ہوئی تصویر پر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی سوشل میڈیا میں جم کر کرکری ہوئی ہے۔ تصویر کی صداقت پر سوال اٹھنے کے بعد آخر کار پی آئی بی نے اس تصویر کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا لی ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی  : تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وزیر اعظم مودی کے ہوائی سروے سے متعلق فوٹوشاپ کے ذریعہ بنائی ہوئی تصویر پر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کی سوشل میڈیا میں جم کر کرکری ہوئی ہے۔ تصویر کی صداقت پر سوال اٹھنے کے بعد آخر کار پی آئی بی نے اس تصویر کو اپنی ویب سائٹ سے ہٹا لی ہے۔

      تصویر میں سیلاب سے متاثرہ گھروں اور پانی کو اتنا صاف دکھایا گیا ہے ، جتنا ہوائی سروے میں لی گئی تصویر میں ممکن نہیں ہے۔ اس تصویر کو لے کر سوشل میڈیا میں لوگوں نے سوالات اٹھائے تھے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ہوائی سروے میں لی گئی تصویر اتنی صاف نہیں ہو سکتی ہے۔ تصویر فوٹوشاپ کے ذریعہ بنائی ہوئیہے۔

      قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو چنئی میں سیلاب سے متاثرہ متعدد علاقوں کا ہوائی سروے کیا تھا۔ اسی کے بعد پی آئی بی نے پی ایم کے اس سروے کو لے کر فوٹوشاپ سے بنائی ہوئی تصویر پوسٹ کی تھی۔ اسی سے تصویر کی صداقت پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے۔

      قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ چنئی، اس کے مضافات اور كاچي پورم اور ترولور اضلاع کا ہوائی سروے کیا تھا۔ اس دوران وزیر اعظم نے تمل ناڈو میں امدادی کام کے لئے ایک ہزار کروڑ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔

      First published: