الہ آباد: الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے اس نوٹیفکیشن کی نقل طلب کی ہے جس کے ذریعہ مسلمانوں کو عیدمیلاالنبی کی عام تعطیل کو ختم کردیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن گذشتہ 25اپریل کو جاری کیا تھا۔ ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی میں حکومت کے اس فیصلے کو بشیر بیگ نامی ایک شخص نے چیلنج کیا ہے ۔ عرضی کی سماعت چیف جسٹس ڈ ی بی بھونسلے اور جسٹس یشونت شرما نے کی۔
ریاستی حکومت کے وکیل کو عدالت نے نوٹیفکیشن کی پڑھی جانے لائق صاف نقل کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 12 جولائی کو پیش کرنے کے لئے کہا۔ عرضی کی حمایت میں عرضی گذار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت کو ان چھٹیوں کو ختم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے جسے مرکزی حکومت نے نیگوشی ایبل انسٹرومنٹ کی دفعہ25 کے تحت چھٹی قرار دے رکھا ہے۔
عرضی گذار کی دلیل تھی کہ عید میلادالنبی دو دسمبر کو ہے اور اس دن مرکزی حکومت نے قانون کے تحت چھٹی کا اعلان کررکھا ہے ایسے میں ریاستی حکومت کو اس چھٹی کو ختم کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔