نیشنل کانفرنس (این سی) کے لیڈرفاروق عبداللہ اوران کے بیٹےعمرعبداللہ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) داخل کی گئی ہے۔ اس عرضی میں الیکشن کمیشن سے ان کےلوک سبھا الیکشن پرروک لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پیپلز ڈیمو کریٹک فرنٹ (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کےخلاف بھی یہ عرضی داخل کی گئی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہےکہ ان تینوں لیڈروں نےملکی مفاد کےخلاف جذبات بھڑکانےکا کام کیا ہے۔ ساتھ ہی آئین کےخلاف بیان دیا ہے۔ اس سے قبل پیرکوفاروق عبداللہ نے پھرملک مخالف بیان دیا۔ انہوں نےکہا کہ آرٹیکل 370 کوختم کرنا جموں وکشمیراوریہاں کےلوگوں کےلئے آزادی کا راستہ صاف کرنا ہے۔
پیرکوجاری ہوئے بی جے پی کے'سنکلپ پتر' میں آرٹیکل 370 ہٹانےکے ذکرپرفاروق عبداللہ نےکہا 'باہرسےلائیں گے، بسائیں گے، ہم سوتے رہیں گے'۔ ہم اس کا مقابلہ کریں گے۔370 کوکیسےختم کروگے؟ اللہ کی قسم کہتا ہوں، اللہ کویہی منظورہوگا، ہم ان سے آزاد ہوجائیں۔ اللہ کی قسم کھاتا ہوں، اللہ کویہی منظورہوگا، ہم ان سے آزاد ہوجائیں، ہم بھی دیکھتے ہیں۔ دیکھتا ہوں پھرکون ان کا جھنڈا اٹھانےکےلئےتیارہوگا'۔
PIL moved in Delhi High Court seeking direction to Election commission of India to ban Farooq Abdullah, Omar Abdullah and Mehbooba Mufti from participating in Lok Sabha Elections 2019 as their 'statements are against the Indian constitution' pic.twitter.com/bZOZlVZiyk
واضح رہےکہ بی جے پی کےلوک سبھا الیکشن 2019 'سنکپ پتر'میں جموں وکشمیرکو خصوصی درجہ دینے والی آرٹیکل 370 اورآرٹیکل 35اے ختم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ فاروق عبداللہ کےعلاوہ ریاست کے سابق وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اورمحبوبہ مفتی نے بھی آرٹیکل 370 اورآرٹیکل 35 اے کوختم کرنےکی مخالفت کی ہے۔
#WATCH F Abdullah: Bahar se laenge, basaenge,hum sote rahenge?Hum iska muqabala karenge,370 ko kaise khatam karoge?Allah ki kasam kehta hun,Allah ko yahi manzoor hoga,hum inse azad ho jayen.Karen hum bhi dekhte hain.Dekhta hun phir kon inka jhanda khada karne ke liye taiyar hoga. pic.twitter.com/hrxoh9ECOY
گزشتہ دنوں محبوبہ مفتی نے کہا تھا 'آگ سے مت کھیلو، آرٹیکل 35 اے سے چھیڑچھاڑمت کرو، ورنہ ملک میں جو1947 کے بعد سے نہیں ہوا تھا، وہ ہوگا'۔ محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا تھا کہ اگراسے زبردست تھوپا گیا تومیں نہیں جانتی۔ جموں وکشمیرکےلوگ ترنگے کی جگہ کون سا جھنڈا تھامنے کومجبورہوجائیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔